عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے اُنہیں زہر دینے جانے کے الزام کو دہراتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملایا جا رہا ہے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے مکمل طبی معائنہ کے لیے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی ہے۔ عدالت کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم اور ان کی اہلیہ کو وہ ریلیف دیا گیا ہے جس کی ان کے وکلا نے استدعا ہی نہیں کی تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے ملک کی طاقت ور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر الزامات پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے کو سماعت کے لیے مقرر کرکے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیشن تعین کرے گا کہ کوئی اہلکار براہ راست مداخلت میں ملوث تھا؟
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نو مئی واقعات میں ملوث افراد کے فوجی عدالتوں میں محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ 20 کے قریب افراد ایسے ہیں جن کی عید سے قبل رہائی ممکن ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ اداروں کی طرف سے عدالتی معاملات میں مبینہ مداخلت پر خط لکھنے کے بعد بار ایسوسی ایشنز نے ججوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی ججوں کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔
خط لکھنے والے ججز نے اپنے اوپر دباؤ کی کوششوں سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو 2023 اور 2024 میں لکھے خطوط بھی شامل کیے ہیں۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ججز کے ساتھ پیش آنے والے مختلف واقعات بھی خط میں شامل ہیں۔
وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا تھا کہ حکومت لابنگ سمیت متعلقہ فورمز پر تیکنیکی، سیاسی اور اقتصادی بنیادوں پر استثنیٰ کی کوشش کرے گی۔
دوران سماعت عدالت نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو روسٹرم پر طلب کیا اور جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان میں کسی کی رہائی ہوئی ہے یا ہوسکتی ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹرائل مکمل ہوچکا ہے لیکن ابھی فیصلے نہیں سنائے گئے۔
سپریم کورٹ نے صدر کی جانب سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا جاری کردہ نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا۔ شوکت عزیز صدیقی کو اکتوبر 2018 میں ججز کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ آنے کی صورت میں قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے۔ آمدن کے ذرائع نہ بڑھانے تک آئی ایم ایف سے قرض لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق آن لائن ہراسانی کے واقعات میں 11 سے 15 سال تک کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اس میں بچے نہیں بلکہ والدین ذمے دار ہیں جنہوں نے بچوں کو آن لائن رہنے کے لیے موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی اجازت دے رکھی ہے۔
بدھ کی صبح سپریم کورٹ پہنچے تو معمول سے زیادہ سیکیورٹی اور رش نظر آیا۔ اگرچہ پیپلز پارٹی کے کارکن موجود نہیں تھے۔ لیکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے رہنما سپریم کورٹ میں موجود تھے۔
اسد طور کی وکیل ایمان زینب مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسد طور کو ایف آئی اے میں بعض ایسے لوگ بھی مل رہے ہیں جن کا تعلق ایف آئی اے سے نہیں ہے۔ وہ لوگ ایف آئی اے افسران کو پرچیوں پر سوالات لکھ کر دے رہے ہیں۔
نگراں وزیرِ اعظم کے مطابق ’’ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ بلوچستان میں غائب ہونے والے طالب علم کہاں تھے۔ جب یہ انکوائری مکمل ہوگی تو سب کو بتا دیں گے۔‘‘
پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شخص کو ضمانت دینے کے معاملے پر ملک کی مختلف مذہبی سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں اور فیصلہ سنانے والے ججز پر 'قادیانیت' کی ترویج کی اجازت دینے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
اس فیصلہ کے بعد حال ہی میں مستعفی ہونے والے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کارروائی جاری رکھ سکتی ہے۔
پیر کو کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وزیرِ اعظم دوسری دفعہ نہیں آئے۔ ان کو اس لیے بلایا تھا کیوں کہ وہ جواب دہ ہیں۔ سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سرکاری ملازم ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا کے صارفین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک رسائی میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے مشکل کا سامنا ہے۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے قریب چلڈرن پارک میں احتجاج کیا۔ احتجاج میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تفصیلات بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
مزید لوڈ کریں