عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
مطلوبہ انتخابی نتائج نہ آنے کے بعد میاں نواز شریف نے چوتھی مرتبہ وزیرِ اعظم بننے کے بجائے یہ کرسی ایک بار پھر اپنے بھائی شہباز شریف کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہیں پنجاب کی حکمرانی اُنہوں نے مریم نواز کے سپرد کر دی ہے۔
انتخابات سے صرف ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے حکومتی اداروں اور الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرتے ہوئے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کے امیدوار اس انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پاکستان میں عام انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ ان انتخابات کے نتائج کی فوری ترسیل کے لیے الیکشن کمیشن نے ایک نیا نظام الیکشن مینیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے نتائج الیکشن کمیشن تک پہنچ سکیں گے۔ اس نظام کے بارے میں تفصیلات بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
پاکستان کی حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں البتہ اس بارے میں حکومت یا آئی ایم ایف نے اب تک کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بدھ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالتی کارروائی کی تفصیلات اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہمارے نمائندے عاصم علی رانا سے۔
اڈیالہ جیل میں بدھ کو جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر عمران خان کو پیش کیا گیا۔ تاہم ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سماعت میں شریک نہ ہوئیں۔
عمران خان نے سائفر گمشدگی کے لیے اپنے اے ڈی سی پر الزام عائد کیا اور الزام عائد کیا کہ ان کے سرکاری معاون (اے ڈی سی) نے جنرل باجوہ کی ایما پر سائفر چوری کیا تھا۔
سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران وسیم کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پریس ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کا نوٹس لے لیا ہے۔
پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بعض مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔ تاہم نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کا دعویٰ ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ عاصم علی رانا کی رپورٹ۔
تقریب میں آرمی چیف کی شرکت اور ان کے خطاب کے بعد سوال و جواب باقاعدہ طور پر افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے 'آئی ایس پی آر' کی طرف سے جاری تو نہیں کیے گئے۔ لیکن اس تقریب میں مدعو بعض صحافیوں اور طلبہ کے ذریعے اس تقریب کا احوال سامنے آ رہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے بدھ کے بقول پولنگ اسٹیشنوں کے احاطے میں سیکیورٹی فورسز کی موجودگی آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات پر سوال اٹھائے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اختلافات کے بعد دونوں طرف ڈیمج کنٹرول کرنے اور تعلقات بحالی کے لیے سیاسی سوچ موجود تھی جس کی وجہ سے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنے کیسز کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت پہلے ہی خراب ہے، ان حالات میں ہمیں تنازعات میں نہیں پڑنا چاہیے۔ ہمسایوں کو نہیں بدل سکتے۔
پاکستان اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے کی حدود میں کارروائیوں کے باوجود ماہرین پراُمید ہیں کہ دونوں ممالک کشیدگی مزید نہیں بڑھائیں گے۔ دفاعی اُمور کی ماہر عائشہ صدیقہ کہتے ہیں کہ امریکہ تنازع کو طول دینے کے لیے پاکستان کو تھپکی دے سکتا ہے۔ لیکن چین کی یہ کوشش ہو گی کہ کشیدگی کم ہو۔
پاکستان میں یہ سوال بھی اُٹھایا جا رہا ہے کہ دو مسلمان ممالک کے تعلقات اس نہج پر کیسے پہنچے کہ دونوں نے ایک دوسرے کی خود مختاری کو نشانہ بنایا؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ 'لندن پلان' کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، نو مئی واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی کے پاس اب بھی پاپولر ووٹ موجود ہے اور وہ دیگر جماعتوں کو آسانی سے انتخاب جیتنے نہیں دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اس وقت جیل سے ایک کاغذ تک باہر نہیں جاسکتا، مجھے ٹکٹوں کے بارے مشاورت تک کی اجازت نہیں دی گئی اور مجھے نہیں معلوم کہ انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس کسے ملے اور کسے نہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر تحریکِ انصاف نظریاتی کے ٹکٹس ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کرائیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام اعتراضات اور سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخدوم علی خان کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
مزید لوڈ کریں