بابر اعوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اس دعوے کہ سائفر کی تحقیقات ہو چکی ہیں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے نزدیک تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری بھی مکمل ہو چکی ہے۔
عمران خان کی آڈیو لیکس پر سابق وفاقی وزیرِ قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اس سے پی ٹی آئی کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ سائفر کے نتیجے میں سازش ہوئی۔ عمران خان کی آڈیو لیکس، قانونی مشکلات اور سیاسی حکمتِ عملی پر دیکھیے بابر اعوان کا انٹرویو علی فرقان کے ساتھ۔
پریس کانفرنس میں شہباز شریف مجموعی طور پر پُراعتماد دکھے البتہ بعض مواقعوں پر ساتھ بیٹھے کابینہ اراکین پرچیوں اور لقموں کے ذریعے ان کی مدد بھی کرتے رہے۔
پاکستان میں سیاسی امور پر نظر رکھنے والے ادارے پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب کہتے ہیں کہ عمران خان کا اندازہ تھا کہ وہ اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے اور جلسے جلوس کےذریعے اتنا دباؤ بڑھا دیں گے کہ حکومت کے پاس قبل از وقت انتخابات کے علاؤہ کوئی چارہ نہیں رہے گا لیکن ان کی یہ توقع پوری نہیں ہوئی ہے۔
مبصرین کا ماننا ہے کہ سیاسی صورتِ حال اور آرمی چیف کی تقرری کے وقت کو دیکھتے ہوئے عمران خان جلد عام انتخابات کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مارچ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ اگر حکومت نے روکا تو گیم ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان چند ہفتوں بعد پھر وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ فیصل جاوید کا انٹرویو دیکھیے علی فرقان کے ساتھ۔
افغانستان میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ ایسے حالات میں امن مذاکرات کے اہداف کا حصول بظاہر مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ سابق سفیر کا وائس آف امریکہ کے علی فرقان کے ساتھ انٹرویو دیکھیے۔
کابل میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد خان کہتے ہیں ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت جاری رکھی جانی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ افغان طالبان پر بھی دباؤ ڈالنا ضروری ہوگا۔
سیلاب کی تباہ کاریوں سے معیشت کو درپیش مسائل کے باعث پاکستان کے معاشی دیوالیہ پن کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے تاہم وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے انٹرویو میں ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہتے ہوئے ان خدشات کی نفی کی ہے۔
ایک انٹرویو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے معاملے پر حکومت اورحزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان امور طے کرنے کے لیے ایوانِ صدر کے دروازے کھلے ہیں۔
عالمی تنظیم کے اس اعلان کے مطابق جائزہ مشن نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کیا اور اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل میں اس کے عمل درآمد کی استعدادِ کار کا جائزہ لیا۔
منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 231 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 238 پاکستانی روپے کے برابر ہو چکا تھا۔
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کے خیال میں عمران خان نے اپنی شخصیت اور مزاج کی بنا پر یہ پسند نہیں کیا کہ وہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگیں۔
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ فوج کے نئے سربراہ کے تقرر کے معاملے پر حکومت کسی کے دباؤ میں آ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔ جنرل باجوہ کی مدت میں توسیع کے امکان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی یہ بات قبل از وقت اور غیر ضروری ہے۔ خواجہ آصف کا علی فرقان کے ساتھ انٹرویو دیکھیے۔
وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی شخص پاک فوج کا وقار مجروح کرنے کی کوشش کررہا ہے تو ہمیں اس کے دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جو روایتی طور پر غلط ہو۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی چین کے خطے سنکیانگ میں مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جاری رپورٹ پر پاکستان نے ردِعمل میں اسے ریاست کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
مبصرین کے مطابق عمران خان آرمی چیف کے تقرر کے معاملے پر صرف سوال نہیں اٹھا رہے بلکہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کی پسند کی تقرری نہ ہوئی تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔
فیفا ورلڈ کپ کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کی فراہمی کے فیصلے کو غیر معمولی فیصلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ قطر کا پاکستان کی فوج کا انتخاب اس کی عسکری مہارت کے ساتھ ساتھ دوحہ کے اسلام آباد کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان، حکومت سے ہٹائے جانے کے بعد سے سیاسی جلسوں اور بیانات میں حکومت کے ساتھ ساتھ مسلسل اسٹیبلشمنٹ کو ہدفِ تنقید بنائے ہوئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں