پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے قطر کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا دوحہ کا یہ پہلا دورہ ہے، جسے بعض مبصرین سیاسی اور معاشی اشتراک کے حوالے سے بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی میں اب بھی کئی قانونی رکاوٹیں حائل ہیں جنہیں دور کرنے کے بعد ہی اُن کی وطن واپس ممکن ہو گی۔
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک میں وسیع تر اتفاق رائے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر 'گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ'' کی پیش کش کی ہے۔ شہباز شریف نے اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک معاشی و انتظامی مسائل اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 43 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول 233 روپے 91 پیسے اور لائٹ ڈیزل 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتوں میں معمولی سی کمی کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاپتا افراد کے اہلِ خانہ پرامن احتجاج کرتے ہیں، لیکن ریاستی اداروں کی طرف سے اُنہیں دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے اور یہاں تک کے تشدد کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
بھارت نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شواہد کے باوجود کسی شخص یا تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کی تجویز کو سلامتی کونسل میں روک دینا اس عالمی ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
پاکستان کے حکمران اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف کارروائی کو منقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں اتحادی رہنماؤں کے دوسرے روز ہونے والے اس اجلاس میں یہ طے پایا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے کو لیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر ملوث پارٹی رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقات میں ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ عمران خان کو کئی سطحوں پر مشکلات اور قانونی مراحل کا سامنا رہے گا۔
پاکستان میں حالیہ مہینوں میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی کی شرح میں 24.9 فی صد تک اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی میں یہ اضافہ گزشتہ 14 سال میں سب سے زیادہ ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان گیارہ نشستوں پر دوبارہ انتخاب کے زریعے پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخاب میں ساکھ کو پہنچنے والی زد کی بحالی کے علاوہ ممکنه تحریک عدم اعتماد کے خطرے کو بھی مٹانا چاہتی ہے۔
پاکستان اور افغانستان نے باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سرحد کے آر پار آمد و رفت کو سہل بنانے سمیت متعدد مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پشاور سے جلال آباد اور کوئٹہ سے قندھار کے درمیان بس سروس شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جس کا آغاز اگست کے آخر میں ہوگا۔
منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 225 روپے کی سطح عبور کر گئی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں دو دن میں 1600 پوائٹس کی کمی ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پنجاب میں کامیابی کے بعد عمران خان کی جانب سے وفاقی حکومت کے فوری خاتمے اور نئے انتخابات کے اعلان کا مطالبہ مزید زور پکڑے گا۔ لیکن کم از کم وزیراعظم شہباز شریف یہی چاہیں گے کہ آئندہ چند مہینوں میں اہم تقرریوں کا فیصلہ کرنے کے بعد ہی عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
پاکستان کے محکمۂ موسمیات نے جمعے سے ملک بھر میں مون سون کے باعث مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے اور تنبیہ کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 20 سے زائد شہروں میں سیلابی صورتِ حال پیدا کر سکتا ہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال پر ہراسانی کے الزامات عائد کرنے والی طیبہ گل نے مزید کئی انکشافات کیے۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وہ عوام سے غلط بیانی نہیں کرنا چاہتے۔آئندہ دو تین ماہ تکلیف دہ ہوں گے لیکن پھر مہنگائی پر قابو پالیں گے۔
پاکستان کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا ان کی مجبوری ہے اور وہ شرمندہ ہیں کہ عوام کے لیے آسانی نہیں کرسکے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کیوں ہورہی ہے اور کیا مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا؟ اس بارے میں دیکھیے مفتاح اسماعیل کی وائس آف امریکہ کے علی فرقان سے گفتگو۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت ہر ماہ پانچ روپے فی پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی اور مرحلہ وار بنیاد پر اسے 50 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا۔
مزید لوڈ کریں