وزیر توانائی نے آئی پی پی پیز کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت ملک میں بجلی کا بحران تھا اس وقت ایک ملک نے سرمایہ کاری کی اور ان شرائط پر کی جو دنیا میں کوئی اور نہیں کر رہا تھا تو ان کے ساتھ معاہدوں کی روح سے ہٹا نہیں جا سکتا۔
پاکستان کے وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز کی پالیسی نہیں بلکہ ملک کے معاشی حالات ہیں۔ ان کے بقول آئی پی پیز سے معاہدے زبردستی ختم نہیں کریں گے لیکن ان سے بات چیت کریں گے۔ وزیرِ توانائی کا مکمل انٹرویو دیکھیے وائس آف امریکہ کے علی فرقان کے ساتھ۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کے علاقے ترنول چوک پر جمعرات کو شیڈول جلسہ اچانک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کے مطابق سائبر حملوں سے بچنے کے لیے پاکستان انٹرنیٹ سسٹم کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں جب کہ سیاحوں کو سہولیات کے ساتھ ساتھ تحفظ کا احساس بھی دینا ہو گا۔
سن 1971 میں پاکستان سے علیحدہ ہونے کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت خوش گوار نہیں رہے ہیں۔ لیکن مبصرین کہتے ہیں کہ شیخ حسینہ کے ادوار میں سرد مہری عروج پر رہی۔
'یروشلم پوسٹ' اور بعض دیگر اخبارات نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے پولیٹیکل سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں ہلاکت اور پھر ایران کی جانب سے اسرائیل سے بدلہ لینے کے لیے ممکنہ طور پر پاکستان ایران کو اسرائیل تک مار کرنے والا شاہین میزائل فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ سیاست پاکستانی ریاست کے مفادات پر براہِ راست حملہ ہے اور ایسا طرزِ سیاست رکھنے والی جماعت کو کسی جمہوریت میں سیاسی کردار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگے یا نہ لگے ایک بات طے ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی ریاست کے مفادات پر براہِ راست حملہ آور ہے۔ احسن اقبال کے بقول پاکستان فوج کے ترجمان نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ خود کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہتے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا تحریکِ انصاف پر پابندی کا اعلان جلد بازی پر مبنی تھا اور اس پر عمل درآمد اسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ انصاف اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ تو بنایا مگر پارٹی پر پابندی سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات میں تناؤ جب کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے اہمیت نہ ملنے پر پاکستان وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے جسے 'ویژن وسطی ایشیا' پالیسی کا نام دیا گیا ہے۔
پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ دوحہ میں طالبان وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں اسلام آباد اور کابل کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز جلد ہو جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے رواں برس آٹھ فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے بغیر فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام آپریشن کے تحت اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ٹی ٹی پی کی سرحد پار پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کے بقول آپریشن کے فیصلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ خواجہ آصف کا انٹرویو دیکھیے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کے تو اپنے الیکشنز میں دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں تو کیا اس کا پاکستان کے انتخابات پر سوال اٹھانا بنتا ہے؟ امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کے الیکشن سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر خواجہ آصف نے کیا کہا؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ دورانِ حراست اُن پر بدترین تشدد کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایک اور ادارے کے حوالے کر دیا جس کے اہلکار تشدد کی ویڈیوز بنا کر اعلٰی حکام کو بھیجتے رہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ تحریکِ انصاف میں تھے اور رہیں گے۔ ان کے بقول دورانِ حراست تشدد کی وجہ سے عمران خان نے انہیں پارٹی سے الگ ہونے کے لیے کہا۔ فواد چوہدری نے وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو انٹرویو میں مزید کہا کہ فوج سے رابطہ نہ رکھنے کی عمران خان کی بات مان کر غلطی کی۔
پاکستان کے ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے لیکن ماضی جیسی گرم جوشی کے امکانات دکھائی نہیں دیتے۔
شیخ رشید عید کے موقعے پر ایک عرصے کے بعد ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوئے تو وہ اپنے روایتی انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیے۔
مزید لوڈ کریں