مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل ہی یہ دکھائی دے رہا ہے کہ الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اورانتخابات متنازع ہوجائیں گے۔
عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے سبب اور نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کے فیصلے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے میں قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی نہیں پائی جاتی ہے لیکن عاصم منیر کا دورۂ امریکہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پینٹاگان اور جی ایچ کیو کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 23 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے فوری بعد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نےافغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی عبوری حکومت کے پاکستان میں ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اورفوج پر حملے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ طویل عرصہ کام کیا ہے تو ان سے قربت ہونا جرم نہیں۔ ان کے بقول پی آئی اے کی نجکاری نگراں حکومت کی ترجیح ہے کیوں کہ اس کا بوجھ ناقابلِ برداشت ہے۔ فواد حسن فواد کا مکمل انٹرویو دیکھیے۔
پاکستان کی نگران حکومت کے وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کے باوجود روز مرہ زندگی کے امور چل رہے ہیں لہذا اس بنیاد پر انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے فاروق نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست سے پہلے ہی ہم نے اس مقدمے کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت حاصل ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو بڑی کامیابی ملے گی۔ ان کی خواہش ہے کہ عمران خان انہیں نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑائیں۔ مکمل انٹرویو دیکھیے۔
بعض حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس آئندہ برس آٹھ فروری کو شیڈول انتخابات کے لیے اُمیدوار نہیں ہوں گے۔ تاہم پارٹی رہنما اس تاثر کو رد کرتے ہیں۔
امریکہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے آبادی، پناہ گزین و مائیگریشن جولیٹا والس تین روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو واپس روانہ ہوئیں تو جمعرات کو افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ اپنے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
اگست میں قومی اسمبلی اپنی مدت سے قبل تحلیل کی گئی تاکہ انتخابات کے لیے 90 روز کا وقفہ لیا جائے مگر الیکشن کمیشن نے 90 روز کے اندر الیکشن کروانے سے معذرت کر لی۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق جولیٹا والس نوئیس دورۂ اسلام آباد کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے شراکت داروں سے ملاقات کریں گی تاکہ عدم تحفظ کا شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی بلکہ شاید اکثریت کے قریب بھی نہ پہنچ سکے۔ اس بنا پر وہ کہتے ہیں کہ آئندہ حکومت اتحادی حکومت ہو گی اور اس میں کون کون سی سیاسی جماعت شامل ہو گی اس کا فیصلہ انتخابی نتائج آنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ن لیگ اقتدار کا سوچ رہی ہے اور میں اپنی جماعت کی اس سوچ سے اتفاق نہیں کر سکتا۔ سابق وزیرِ اعظم کے مطابق وہ اس لیے الیکشن نہیں لڑ رہے کیوں کہ وہ اس الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ خرابی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
پاکستان میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی رہنماؤں کی طرف سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے اور پولیٹیکل انجینئرنگ کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ان باتوں میں کس حد تک حقیقت تک ہے اور کیا فوج اب بھی سیاست میں مداخلت کر رہی ہے؟ جانیے تجزیہ کاروں کی زبانی علی فرقان کی رپورٹ میں۔
پاکستان کوپ 28 میں مسلسل اور توسیع شدہ عالمی تعاون حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر پاکستان کو امید ہےکہ وہ ماحولیات کی عالمی کانفرنس میں درپیش مشکلات اور پریشانیوں کو پیش کرے گا اور ترقی یافتہ ممالک مسئلے سے نمٹنے میں اس کی مدد کریں گے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی سیاست سے باہر نہیں ہونا چاہتی اس بنا پر عمران خان کے پارٹی چیئرمین کے عہدے سے دست براداری جیسا اہم فیصلہ کیا گیا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن کسی ملک کا اہم ترین مرحلہ ہوتے ہیں جہاں ان لوگوں کا انتخاب ہوتا ہے جنہوں نے ملک کا اقتدار سنبھال کر ملک کی فیصلہ سازی کرنی ہے تو یہ انہی کے پاس ہونا چاہیے جو پاکستان کی سالمیت، آئین اور اداروں پر یقین رکھتے ہوں۔
مزید لوڈ کریں