قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابات سے دور نہیں رکھنا چاہیے۔ لیکن عوام کو اکسانے والوں کو الیکشن لڑنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ وی او اے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کے قریب نہیں تھی لیکن وہ کبھی افواج کے خلاف بھی نہیں رہی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پاور پالیٹکس (اقتدار کی سیاست) کے لیے مشہور ہیں جب کہ بلاول بھٹو عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اس لیے دونوں کے درمیان سوچ کا فرق وقتاً فوقتاً مختلف مراحل پر دکھائی دیتا ہے۔
بعض قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے پاس یہ فیصلہ چیلنج کرنے کا اختیار نہیں ہے جب کہ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ حکومت چاہتی ہے کہ نو مئی کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے۔ وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانا میرے آئینی اختیار میں نہیں ہے۔ مکمل انٹرویو دیکھیں۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق سپریم کورٹ کی واضح ہدایات اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد انہیں کوئی شبہ نہیں کہ انتخابات اعلان کردہ تاریخ آٹھ فروری 2024 کو نہیں ہوں گے۔
ہفتے کو ریاض میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں او آئی سی نے غزہ میں فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے جواز کو مسترد کیا تھا۔
انٹیلی جینس چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کئی ہفتوں سے خبریں گردش کررہیں تھیں تاہم حکومت یا فوج کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
پاکستان میں اگست میں قائم ہونے والی نگراں حکومت سے قبل اتحادی حکومت کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف سے جاری پرانے قرض پروگرام کی آخری دو اقساط کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا تھا۔
منگل کو لاہور میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال پر مشتمل وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور قبلہ اول سے نظریاتی تعلق ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس نے 'طوفان الاقصی' آپریشن کے ذریعے 'گریٹر اسرائیل' کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔
بعض ماہرین کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو سیاسی منظر نامے سے باہر رکھنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ بظاہر ایک جماعت کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
بورڈنگ کے بعد مختلف ممالک سے آئے ہوئے لیگی رہنماؤں اور صحافیوں کے ہمراہ لاؤنچ میں پہنچا تو وہاں کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفاق صدیقی کہتے ہیں کہ نواز شریف 'ووٹ کو عزت دو' کے بیانیے پر قائم ہیں۔ دبئی ایئرپورٹ پر وائس آف امریکہ کے علی فرقان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف بہت پہلے وطن واپس آنا چاہتے تھے۔
ملک میں سیاسی بے یقینی کے ماحول میں انتخابات سے قبل نواز شریف کی پاکستان واپسی کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
گلگت بلتستان کو پاکستان کے پانچویں صوبے کا درجہ دینے کے لیے پارلیمنٹ سمیت فیصلہ ساز فورمز پر کافی بحث ہوئی تاہم تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہم برسوں سے کوشش کر رہے ہیں کہ گلگت کو آئینی و قانونی صوبے کا درجہ دیا جائے۔ لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلگت کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت دینے سے مسئلہ کشمیر کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔
افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کا افغان شہریوں کو ملک سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کابل کی طرف سے اسلام آباد کے خدشات دور نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔
افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات میں پاکستان سے افغان باشندوں کی واپسی اور آباد کاری ممکن نظر نہیں آتی۔ وی او اے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے منصوبہ بندی کے تحت مہاجرین کی واپسی ہوسکے۔
پاکستان کسٹم نے منگل کو ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے سامان کی ترسیل پر 10 فی صد پروسسینگ فیس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سفارتی و مشرقِ وسطیٰ امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد اسلام آباد کے لیے خود کو اس عمل سے دور رکھنا مشکل ہوگا۔
مزید لوڈ کریں