فریڈم نیٹ ورک کے سربراہ اقبال خٹک نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کے قوانین کے نفاذ کے لیے سیاسی عزم اور وسائل کی کمی کی وجہ سے صحافیوں کو ایک مشکل صورتِ حال کا سامنا ہے۔
فریڈیم نیٹ ورک کے سربراہ اقبال خٹک نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شہریوں کو آئین کے تحت حاصل آزادیٔ اظہار کا قانونی حق روز بروز سکڑتا جارہا ہے۔
ایران، اسرائیل تنازع پر مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی دو بڑی عسکری طاقتوں کے درمیان یہ لڑائی مزید شدت اختیار کرتی ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا متاثر ہوگی۔ ایران - اسرائیل کشیدگی پر تجزیہ کار کیا کہہ رہے ہیں؟ جانیے علی فرقان اور محمد جلیل کی اس رپورٹ میں۔
عید کے بعد ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورۂ پاکستان متوقع ہے جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس موقع پر گیس پائپ لائن منصوبے پر کوئی پیش رفت ہوگی۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا قطعی کوئی امکان نہیں ہے۔ امید ہے کہ افغان حکام پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
پاکستان میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر برس لگ بھگ چھ لاکھ افراد تپِ دق (ٹی بی) سے متاثر ہوتے ہیں۔ سال 2023 میں اس مرض سے 47 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
صدر بائیڈن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بھی بدھ کو حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے اس واقعے کی تحقیقات مکمل کر کے ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
گو کہ اسحاق ڈار نے تاحال کوئی پالیسی بیان نہیں دیا۔ تاہم رواں ماہ وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے واضح کیا تھا کہ پاکستان اب کسی 'گریٹ گیم' کا حصہ نہیں بنے گا جب کہ امریکہ سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
تاہم آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وہ اندرونی سیاسی صورتِ حال پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ لیکن انتخابی تنازعات کے شفاف اور پرامن حل کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
'فریڈم نیٹ ورک' اور ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ڈبلیو جے اے پی) کی طرف سے یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب پاکستان کے مختلف شہروں میں آٹھ مارچ کو عورت مارچ کی تیاریاں جاری ہیں۔
امریکی قانون سازوں کی طرف سے یہ خط ایسے وقت میں لکھا گیا ہے جب پاکستان میں فروروی کو ہونے والے عام انتخابات کی شفافیت کے بارے میں ملک کے اندر اور باہر سوال اٹھاے جارہے ہیں۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق امریکی ارکانِ کانگریس کا خط دیکھا ہے جس میں پاکستانی حکومت یا کسی ادارے کو مخاطب نہیں کیا گیا۔ لہذٰا اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
حکام کے مطابق مقدمہ عدالت میں زیرِ التوا رہنے تک ملزمان حراست میں رہیں گے جن کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔
پاکستان کی نگران حکومت نے ایران سے توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے کے لیے گیس پائپ لائن کی تعمیر شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے لیے وسائل سرکاری فنڈز سے فراہم کیے جائیں گے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی سمیت کئی دیگر عوامل کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔
پاکستان کےحالیہ انتخابات کے بار ے میں چین کی وزارتِ خارجہ کا بیان دیگر ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے بیان سے مختلف ہے۔
تجزیہ کار اور سینئر صحافی زاہد حسین کہتے ہیں کہ عمران خان مغربی دنیا کے لیے ایک ہائی پروفائل شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کے خیال میں مغربی میڈیا میں پاکستان کے انتخابات کے بارے میں جو کچھ لکھا یا کہا جا رہا ہے، اس کی ایک وجہ شاید یہ ہوسکتی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ انہیں آزادیٔ اظہار پر عائد پانبدیوں پر تشویش ہے اور وہ پولنگ کے دن پاکستان میں ا نٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کو ٹریک کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتائج میں تاخیر سے متعلق وجوہات اور وضاحتوں کے باوجو اس تاخیر نے الیکشن عمل کو گہنا دیا ہے جس کی وجہ سے انتخابات کی ساکھ پر سوال اُٹھ رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں