پاکستان نے جمعرات کو ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور وہ افغانستان کے مسئلہ کے پرامن حل کے لیے افغان صدر اشرف غنی کی مذاکرات کی پیش کش کی حمایت کرتا ہے
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے عہدیدار کے میڈیا کی آزادی سے متعلق تحفطات پر پاکستان نے تاحال کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ تاہم، حکومت میں شامل عہدیدار یہ کہتے آ رہے ہیں کہ حکومت آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہے
عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہم پہلے بھی2011ء میں گرے لسٹ میں چلے گئے تھے۔ دو تین سال رہے پھر نکل آئے۔ اور اب بھی اگر ہم نے بین الاقوامی برادری کے تحفظات کو دور کر لیا تو یہ معاملہ ختم ہوسکتا ہے۔ بصورت دیگر، اگر نہیں کریں گے پھر اس میں مسئلے ہو سکتے ہیں"
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ حکومت نے ابھی تک اقوام متحدہ کی تشدد کے خلاف کنویشن پر پوری طرح عمل نہیں کیا ہے
وزیر داخلہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق چیف جسٹس نے اس معاملے پر وضاحت کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں کے عہدیداروں کو بھی پیر کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔
عالمی بینک ان دو منصوبوں کے لیے تقریباً 56 کروڑ ڈالر کی معاونت فراہم کرےگا۔ یہ رقم آسان شرائط کے تحت قرض کی فراہمی کا حصہ ہوگی
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر سے پہلی بار جاری ہونے والی رپورٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بامعنی بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے اور اس کے لیے تشدد کو روکنا ضروری ہے
قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے اپنے مطالبے کے حق میں بدھ کو اسلام آباد میں ایک اجتحاجی مظاہرہ کیا جس میں متحدہ قبائل پارٹی کے درجنوں کارکن بھی شامل تھے
بعض مبصرین کا خیال ہے کہ افغانستان میں اس عارضی جنگ بندی کے لیے امریکہ اور پاکستان نے مل کر اپنا کردار ادا کیا ہے
وزیر خزانہ شمشاد اختر نے قومی سلامتی کمیٹی کو پاکستان کی طرف سے کیے گئے ان انتظامی اور قانونی اقدامات سے آگاہ کیا جو ’فنانشل ایکشن ٹاسک فورس‘ کے فریم ورک کے تحت کرنا ضروری ہیں
پاکستان کی پانچ دینی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل'ایم ایم اے' رواں ہفتے اپنے 12 نکات پر مشتمل انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد انتخاب میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ کرے گا
پالیسی کے تحت 'نیکٹا' میں دہشت گردی کا ایک قومی ڈیٹا بیس فائم کیا جائے گا جس کو پولیس، شہریوں کے کوائف کے منتظم قومی ادارے 'نادرا'، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں سے مربوط کیا جائے گا۔
مزید لوڈ کریں