بیان کے مطابق رواں ہفتے ہی ’یو ایس ایڈ‘ نے چترال میں پانی کی فراہمی کی دس پائپ لائنوں کی مرمت میں تعاون کا آغاز کیا، جو آیون یونین کونسل میں گیارہ ہزار سے زائد رہائشیوں کو پینے کا پانی فراہم کرتی ہیں۔
ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی کہتے ہیں کہ پوپ مختلف ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے علاوہ بین المذاہب میں ہم آہنگی کے لیے بھی متحرک ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دوران قید مجرم تپ دق کے مرض میں مبتلا ہو کر طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے اس کا نچلا دھڑ مفلوج ہو گیا۔
بارہ کہو پولیس تھانے کے انچارج رخسار مہدی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ کارروائی رات دو بجے سے صبح سات بجے تک جاری رہی، جس میں ایک سو بیس لوگوں کو گرفتار کی گیا ہے اور ان سے کئی قسم کے ہتھیار اور شراب برآمد ہوئی ہے۔
بلیغ الرحمٰن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان میں منشیات کا ایک بڑا حصہ پاکستان ہی کے راستے دیگر ممالک میں اسمگل کیا جاتا ہے جس میں اچھی خاصی مقدار پاکستان میں استعمال ہو جاتی ہے۔
پاکستان میں حزب مخالف کے ایک بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے 2013ء کے انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان سے استعفے کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے۔
گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں جبری گمشدگی کا معاملہ خبروں کا موضوع رہا ہے اور اس بارے میں پاکستان کی عدالت عظمیٰ بھی ازخود نوٹس کے تحت اس معاملے کی سماعت کرتی چلی آرہی ہے۔
"ہیومنز آف نیویارک" کے خالق برینڈن اسٹینٹن نے اس سال موسم گرما میں پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان اور عام آدمی کی زندگی کے بارے میں تصاویر بنائیں اور انہیں اپنے بلاگ پر شائع کیا۔
پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کا الزام ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران اُن کی جماعت کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ تاہم وفاقی حکومت اس تاثر کی نفی کرتی ہے۔
تجزیہ کار وجاہت مسعود کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے کہ انھیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ووٹ دیے لہذا انھیں پارلیمانی سیاست کے ذریعے اپنے اختلافات اور تحفظات کو دور کرنا چاہیے۔
راولپنڈی کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی کو بدھ کو راولپنڈی میں ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان احمد کمال کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ پاکستان میں اپنے ٹھکانے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شورش کے دوران تباہ حال علاقوں کی تعمیر نو کی جائے گی
عرفان صدیقی نے کہا کہ اس بحران کے بعد یہ اور بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے کہ ان کوتاہیوں اور کمزوریوں کا ازالہ کیا جائے جو الیکشن کے عمل کے دوران سامنے آئی ہیں، تاکہ آئندہ انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونے پر کوئی حرف نہ آ سکے۔
مون سون کی بارشوں کے باعث گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی پاکستان کے خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پنجاب کے جنوبی اضلاع میں کم ازکم پانچ لاکھ افراد اب تک سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ضلع کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی پل سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں جس سے بہت سے لوگ اپنے علاقوں میں محصور ہو گئے ہیں۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے "این ڈی ایم اے" نے ملک کے چاروں صوبوں، اپنے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان کے حکام کو مون سون کی بارشوں سےکسی ممکنہ جانی اور مالی نقصان سے بچاؤ کے لئے پہلے سے انتظامات کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
پاکستانی قانون ساز مذاکرات کے اس دور کو افغانستان میں دیرپا امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق پاکسستان کی آبادی کا چھ فیصد منشیات کا استعمال کرتا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کو علاج کی سہولت فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔
مزید لوڈ کریں