محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور شمالی پنجاب میں زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے، تاہم صوبہ سندھ اور بلوچستان کے پہلے سے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں کم بارشیں ہو سکتی ہیں
انسداد پولیو کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کی نگرانی بہتر ہونے کے باعث پچھلے برس کی نسبت اس سال ملک میں پولیو کیسز میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کراچی اور صوبہ سندھ کے دوسرے جنوبی شہروں میں جون کے مہینے میں درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔
رواں ہفتے سلامتی کونسل کی ’’تعزیراتی کمیٹی‘‘ کا اجلاس بھارت کی درخواست پر بلایا گیا جس میں بھارت کی تجویز پر پاکستان سے لکھوی کی رہائی پر وضاحت طلب کی جانی تھی۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ آئندہ رابطے کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا مگر امید کی جا سکتی ہے کہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین "یو این ایچ سی آر" کی طرف سے پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ طور پر وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس میں ان افراد کو مراعات بھی دی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے خط میں لکھا کہ چھ سال کے بعد پاکستان میں شائقین کو بین الاقوامی کرکٹ دیکھنے اور پاکستانی کرکٹرز کو بھی اپنے ملک میں جوہر دکھانے کا موقع ملا۔
منگل کی دوپہر تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق 24 نشستوں میں سے 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ دو دیگر حلقوں میں اس جماعت کے اُمیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔
پانی سے متعلق عالمی کانفرنس میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت اہم عالمی رہنماؤں اور تنظیموں کی شرکت متوقع ہے۔
پیپلز پارٹی کے بیرسٹر اعتزاز احسن نے جوڈیشل کمیشن کو بتایا تھا کہ 2013ء کے انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے مبینہ طور پر ریٹرنگ افسران کو استعمال کیا گیا۔
سینیئر قانون دان ایس ایم ظفر کا کہنا ہے کہ ایسی صورت پیدا ہو جائے گی جس سے ان کے بقول یہ مقدمہ طوالت اختیار کر سکتا ہے اور اس کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے راستے میں کئی مشکلات بھی حائل ہو سکتی ہیں۔
رکن قومی اسمبلی رانا محمد افضل خان نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کے باہمی تعلقات پر اعتراض نہیں کرتا تاہم اگر بھارت کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے تو پاکستان کے لیے یہ باعث تشیوش ہے۔
کابل میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نیک نیتی سے کوششیں کر رہا ہے۔
تحصیل اور ضلع کونسل کے ارکان کے انتخابات جماعتی جبکہ دیہی اور محلہ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔
حملے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور یہاں موجود کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں تین غیر ملکی شدت پسند بھی شامل ہیں۔
ان مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں آ ئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالر کے قسط کے ادائیگی کی منظوری دے گا
پاکستان میں زیادہ تر پہاڑی سیاحتی علاقے صوبہ خیبر پختونخواہ، ملک کے شمالی علاقے گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہی ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ صحافت کے مشکل پیشہ تو ہے لیکن حکومت کے ساتھ ساتھ میڈیا ہاؤسز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس شعبے سے وابستہ افراد کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں تاکہ صحافی آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں سائبر جرائم کو روکنے کے لیے مجوزہ قانون پر تنقید کرتے ہوئے اسے رازداری اور آزادی اظہار کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں آباد ہزاروں افراد ایک سے دوسرے ملک سفر کرتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے اکثر اوقات اُن کے بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں