’ایچ آر سی پی‘ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک نئے تعمیراتی منصوبے سے شہر کراچی میں دہائیوں پرانے ہندو مندر شری رتناور ماہادیو کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
شاہ حماد اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔
سویڈن میں قائم ’اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ‘ نے رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان اور بھارت نے اپنی فضائی صلاحیت کو بڑھانے پر خطیر سرمایہ خرچ کیا۔
ایمرسن نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کل 27 ڈرون حملے ریکارڈ کیے گئے جب کہ 2010ء میں سب سے زیادہ 128 ایسے میزائل حملے ہوئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ ان کے خیال ملک کی تمام خواتین ان سفارشات کی مخالفت ہی کریں گی کیونکہ یہ ان کے حقوق پر نقب زنی کے مترادف ہے۔
وزیراعظم نے پیر کو تھرپارکر کے علاقے کا دورہ کیا اور قحط سالی سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر سے ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گیا کہ حیدر آباد سے تھر کے متاثرہ علاقوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔
مشہود تاج کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ان جہازوں کی وجہ سے ان فضائی روٹس پر پروازیں دوبارہ شروع کرنے میں مدد ملے گی جن پر حالیہ برسوں میں مسافر طیاروں کی کمی کے باعث پروازیں بند کر دی گئی تھیں۔
قافلے کے رہنما قدیر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کو منظر عام پر لا کر اگر انھوں نے کوئی جرم کیا ہے تو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نیٹو سپلائی روکنے کے لیے دھرنا شروع ہی سے اُن کے بقول’’متنازع‘‘ تھا۔
طالبان سے مذاکرات کے مستقبل سے متعلق ایک سوال پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کی طرف سے اب تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
سیوو دی چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً دو لاکھ بچوں کی پیدائش کے پہلے 28 دنوں میں ہی اموات واقع ہو جاتی ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے حال ہی میں افغانستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم پچاس کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
جنرل شریف نے جوہری اثاثوں کے تحفظ سے متعلق مجاز ادارے ’اسٹریٹیجک فورس کمانڈ‘ کے ہیڈ کواٹر کا جمعہ کو دورہ کیا جہاں اُنھیں ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان فروغ پاتے دوطرفہ تعلقات میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ولی عہد شہزادہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں اور اُن کے اس دورے کو دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں انتخابات کا عمل پرامن انداز میں مکمل ہو تا کہ وہاں اقتدار کی تبدیلی بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن ہو سکے۔
پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے جاری رہنے سے مذاکرات کی حمایت میں کمی آئے گی
پاکستان میں گزشتہ سال صحافت سے وابستہ کم از کم سات افراد کو قتل کیا گیا جن میں سے چار کا تعلق ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے ہے۔ رپورٹ میں بلوچستان کو صحافیوں کے لیے مہلک ترین صوبہ بھی قرار دیا گیا۔
اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب ژی جنپنگ، وزیراعظم لی کیچیانگ اور دیگر اعلیٰ چینی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید لوڈ کریں