’ہیلپ گائڈ‘ کے مطابق، ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے مکمل اور آرام دہ نیند بہت ضروری ہے۔ اپنی نیند کو بہتر بنانا اور روزانہ 8 گھنٹوں کی نیند پوری کرنے سے ذہنی دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔
’’اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائین میں سوال سیاست میں مداخلت کا ہے، سیاسی انجینئرنگ کا ہے، منظم دھاندلی کا ہے، اور لوگوں کو ان کے حق حکمرانی سے محروم کرنے کا ہے۔ اس پر ہمارا ان سے اتفاق ہے۔" وجاہت مسعود
’سائنس ڈائریکٹ‘ میں چھپنے والی ایک تحقیق کے مطابق، جو لوگ روز ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں، وہ بہت جلد سرد موسم کے عادی بن جاتے ہیں۔
دن کا آغاز اگر موبائل فون کی نوٹیفیکیشن سے کیا جائے تو فون پر موصول ہونے والے پیغامات، کام سے متعلق ای میلز اور سوشل میڈیا کے نوٹیفیکیشن ہمارے دن کا رخ متعین کرتے ہیں۔ ایسے میں کام سے پہلے ہی فرد کام کے دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے جس سے سٹریس، اینگزائٹی اور ڈیپریشن بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے
شہلا رشید نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ دعویٰ کہ آئینی شق 370 ختم کرنے کے اقدام کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری ہوگی اور خوش حالی آئے گی۔ بقول ان کے، ’’اگر معاملہ اتنا ہی خوش کُن ہے تو اقدام کے نتیجے میں کشمیر بند کیوں پڑا ہے؟ وہاں عید پر بھی ماتمی ماحول کیوں برپہ ہے؟‘‘۔
مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘‘اپنی اس بہن کو کبھی کسی سے کم نہ سمجھیں۔’’
ایک نئی تحقیق کے مطابق کوہ ہمالیہ کے گلیشئیرز پہلے کے مقابلے میں دوگنی رفتار سے پگھل رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا بینک کسی کو اس کے ذاتی سوشل میڈیا پر اختیار کیے گئے رویے پر نوکری سے نکال سکتا ہے؟
انہوں نے کہا ہے کہ جب وفاقی اور صوبائی حکومت سے مذاکرات ہوئے، معافی نامے میں کہا گیا کہ ‘‘جس کسی کی بھی دل آزاری ہوئی یا تکلیف پہنچی اس پر ہم معذرت خواہ ہیں’’۔
جیوری کے ممبر اور معروف صحافی حسن زیدی نے ٹوئٹر پر ایک طویل تھریڈ میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک فلم جیوری کا کام فن کے معیار کو ناپنا ہے نہ کہ اس فلم سے باہر کوئی فنکار اپنی ذاتی زندگی میں کیا کر رہا ہے، اس کے بارے میں فیصلہ سنانا۔
تجزیہ نگار عامر مسعود نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ ایران سے نہ صرف پاکستان اور ایران کے درمیاں دوریاں کم ہوئیں، بلکہ جاپان اور جرمنی کے درمیان بھی فاصلے ختم ہو گئے
پاکستانی سوشل میڈیا پر #WhyIMarch ٹرینڈ کر رہا ہے، یعنی ’میں مارچ میں شرکت کیوں کروں گی‘، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اس کی اہمیت اور اس میں اپنی شرکت کی وجوہات بیان کر رہی ہیں
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاست دانوں کو بات کرتے ہوئے اپنی اقلیتوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے اور ان کی حب الوطنی پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے، سیاست دانوں کے ایسے بیانات سے اقلیتں انتہاپسندوں کے حملوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز نے سرخی لگائی کہ پریانکا گاندھی کی عظیم ریلی میں راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ اب اتر پردیش کو واپس لینے کا وقت آ چکا ہے۔ اخبار نے لکھا یوں محسوس ہوتا ہے کہ اندرا گاندھی واپس لوٹ آئی ہیں۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے ارمان لونی کے قتل کے معاملے پر ٹوئٹر پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ اس ضمن میں، سابق وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ ’’ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت رویہ اپنانے اور انہیں غدار کہنے سے معاملات بہتر نہیں ہوتے‘‘
پروفیسر اور دانشور عمارعلی جان کہتے ہیں کہ پی ٹی ایم کی نوجوان قیادت میں یہ جرات ہے کہ وہ ان کا نام بھی لیتی ہے جن کے نام ڈر کے مارے نہیں لیے جاتے تھے، پاکستان کے جمہوری حلقے چاہتے ہیں کہ احتساب سب کے لیے ہو اور کوئی مقدس گائے نہ ہو۔
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں برف پوش پہاڑوں میں خدمات سر انجام دینے والے انسدادِ پولیو مہم کے رضاکاروں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عالمی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی دونوں ورکرز کو اسلام آباد بلا کر ان کی پذیرائی کی ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا میں پلاؤ اور بریانی کے عاشقان کے درمیان جنگ کا سماں ہے۔ دونوں اطراف سے اپنے پسندیدہ کھانے کی اہمیت کے حق میں دلائل دئے جا رہے ہیں۔
چند دنوں پہلے پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ایک ٹویٹ میں میڈیا پر تنقید کی تھی کہ میڈیا جرم کی خبروں کو بہت زیادہ وقت دیتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ اس سے معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
مزید لوڈ کریں