Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی جنگ میں بین الاقوامی انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔
ماہرین صحت یہ کہتے آئے ہیں کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں تسلسل اور ہر بچے تک اس ویکسین کی فراہمی سے ملک میں پھیلتے ہوئے پولیو وائرس قابو پانے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔
خورشید شاہ نے اس منصب کے لیے نامزد کردہ تین سابق جج صاحبان کے ناموں کا اعلان کیا جن میں سردار محمد رضا، طارق پرویز اور تنویر احمد خان شامل ہیں۔
حکومت سے ایک بار پھر انتخابی دھاندلیوں کے الزامات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر 16 دسمبر تک یہ نہ ہوا تو ان کے بقول وہ اپنے "پلان ڈی" کا اعلان کریں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علاقے کی حساس نوعیت کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں کیونکہ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق اس دوران دہشت گردی کی کسی کارروائی کا خدشہ بھی ہے۔
جنوب ایشائی ممالک کی تنظیم برائے علاقائی تعاون کے اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
ان گاڑیوں میں نواب آف بہاولپور کے زیر استعمال 1948 کی برطانوی ساختہ 'جیگوار' اور امریکی ساختہ کیڈلک خاص توجہ کا مرکز تھیں۔ کیڈلک سابق صدر ایوب خان کے زیر استعمال رہ چکی ہے۔
مبصرین کا کہنا تھا کہ امریکہ کے بھی اس خطے میں مفادات ہیں اور وہ بھی چاہے گا کہ یہاں نہ صرف سیاسی بلکہ عسکری قیادت کے ساتھ بھی تعلقات کو اچھا رکھا جائے
عدالت نے یہ وارنٹ یکم ستمبر کو پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں جاری کیے ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت مخالف ایک دوسری جماعت پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے لیے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس تازہ واقعے پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے جسے ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے گا اور اس وائرس کے خلاف لڑائی جیتنی ہو گی۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے مطالبہ کیا کہ حکام کو اپنی حکمت عملی میں ایسے تمام عوامل کو شامل کرنے پر غور کرنا چاہیے جن سے ملک میں امن اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کے لیے بھی اتنے ہی خطرات ہیں جتنے کہ کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والے یا عام شہری کے لیے ہیں۔
چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر، آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔ کھیل پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہے۔ آسٹریلیا کو 603 کا مشکل ترین ہدف دیا گیا ہے، جب کہ اُس کے پاس اب چھ وکٹ باقی ہیں۔ جیت کی صورت میں، پاکستان آسٹریلیا سے 20 سال بعد سیریز میں برتری حاصل کرے گا، جب کہ 32 برس بعد اُسے وائٹ واش کا موقع ملے گا
ماہرین تعلیم وزیراعظم کی اس ہدایت کو ایک مثبت تجویز قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سے طلبا کو بھی ملک کے آئین اور جمہوری عمل سے متعلق سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اگر پولیو کا یہ پھیلاؤ نہ روکا گیا تو آنے والے سالوں کے دوران پولیو کے کیسز کی تعداد میں دس گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مشکلات کے باوجود مکمل کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا۔
کشمیر دونوں ہمسایہ ایٹمی قوتوں کے درمیان روز اول ہی سے متنازع چلا رہا ہے اور اس کا ایک حصہ بھارت جب کہ ایک پاکستان کے زیر انتظام ہے۔
میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ان کا ملک کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا لیکن سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا۔
پیمرا نے اے آر وائی نیوز کے خلاف یہ اقدام ایک عدالتی فیصلے کی روشنی میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس چینل پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں عدلیہ کی تضحیک کی گئی۔
مزید لوڈ کریں