Nilofar Mughal , Multimedia Journalist based in Washington DC
سروے بتاتے ہیں کہ غزہ جنگ بہت سے مسلمان امریکی ووٹرز کے لیے ایک اہم ایشو ہے۔ اس تنازع پر دو بڑے صدارتی امیدواروں کے مؤقف سے ناخوش بہت سے لوگ تھرڈ پارٹی آپشنز پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ اسرائیل حماس جنگ انتخابات میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے فیصلے کو کس طرح متاثر کرے گی؟ دیکھیے نیلوفر مغل کی یہ رپورٹ۔
تحقیقاتی رپورٹس شائع کرنے والی نیوز ویب سائٹ 'فیکٹ فوکس' کی ایک حالیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں 400 سے زائد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے خلاف توہینِ رسالت اور توہین مذہب کے قوانین کے تحت مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ تحقیقاتی صحافی احمد نورانی کی اپنی رپورٹ سے متعلق نیلوفر مغل سے گفتگو۔
پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے پیر کے روز فری لانس جرنلسٹ اسد علی طور کو سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مبینہ مہم کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کے حکم کے بعد گرفتار کیا۔
کئی مثالوں میں، ڈیپ فیک ویڈیوز آن لائن شیئر کی گئیں، جن میں تین ایسی ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ووٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے نظر آئے۔
اس اجلاس میں پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ملکوں سے آئے تقریبا 1200 مندوبین نے شرکت کی ۔ مذہبی آزادیوں سے متعلق ہونے والے اس سالانہ اجلاس کے ایک پینل ڈسکشن میں پاکستان، بھارت اور برما میں توہین مذہب کے قوانین کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کو 50 سے زیادہ خواتین کی فہرست جاری کی ہے ، جو 2014 سے صوبے میں مبینہ طور پر مختلف نوعیت کی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھیں۔امریکہ میں مقیم معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔
" ہم جوکام کرتے ہیں ، اس میں بہت سی مشکلات ہوتی ہیں ،خاص طور پر جن حالات میں ہم کام کر رہے ہیں یا ہماری ٹیم کر رہی ہے ۔ ایوارڈ ملنے پر اتنی خوشی نہیں ہو رہی ، جتنا کہ اس بات پر کہ ہماری کوششوں کو دیکھا جا رہا ہے ،ان کوششوں کو نوٹس کیا جا رہا ہے ، اس پر میں بہت شکرگذار ہوں"۔انہوں نے کہا
واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر منگل کے روز اسرائیل کی حمایت میں ایک ریلی منعقد ہوئی ۔ جس کا مقصد حماس کے سات اکتوبر کے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں اور دو سو سے زیادہ افراد کو یرغمال بنائے جانے کے بعد اسرائیلی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور یہود دشمنی کی مذمت کرنا ہے ۔
اسرائیل کی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور اسپتال خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے وی او اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اسپتالوں کو اپنے ٹھکانوں اور وہاں موجود لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ مکمل انٹرویو دیکھیے نیلوفر مغل کے ساتھ۔
سابق امریکی سفیر اور واشنگٹن میں قائم امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار جیرالڈ فائر سٹاین نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے کو بلا اشتعال نہیں کہا جاسکتا اور اس حملے کی کچھ عرصے سے توقع کی جا رہی تھی۔ نیلوفر مغل سے ان کی گفتگو دیکھیے۔
پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کو سال 2010 میں 23 ستمبر یعنی آج کے ہی روز امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ وہ اس وقت امریکہ کے شہر فورٹ ورتھ کے ایک میڈیکل سینٹر میں قید ہیں۔ عافیہ صدیقی کون ہیں اور انہیں کن جرائم میں یہ سزا ہوئی؟ جانتے ہیں نیلوفر مغل سے۔
یمن سے تعلق رکھنے والے 51سالہ رمزی بن الشیب گوانتاناموبے امریکی جیل میں قید ان پانچ ملزمان میں سے ایک ہیں،جن پر 11امریکی ستمبر 2001 کو القاعدہ کے امریکی شہروں پر حملوں سے متعلق مقدمہ چلایا جا رہا ہے ۔ ان تمام حملوں میں لگ بھگ تین ہزار افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔
ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی پہلی برسی کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں ان لوگوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے جو مہسا کی یاد منا رہے ہیں۔ ایک سال قبل مہسا امینی کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ بتا رہی ہیں نیلوفر مغل۔
حال ہی میں امریکہ کی جیل سے فرار ہونے والے ایک قیدی کو دو ہفتوں کی تلاش کے بعد پکڑ لیا گیا ہے۔ پولیس نے قیدی کو تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی یا ہیٹ سگنل کی مدد سے پکڑا ہے۔ آخر ہیٹ سگنل ٹیکنالوجی کیا ہے اور یہ کام کیسے کرتی ہے؟ بتا رہی ہیں نیلوفر مغل۔
طالبان کے افغانستان پر قبضے کے دو برس مکمل ہو گئے ہیں۔ ان دو برس کے دوران امریکہ اور طالبان کے درمیان رابطوں اور مستقبل کے امکانات پر دیکھیے نیلو فر مغل کی رپورٹ۔
اگر "افغان ایڈجسٹمنٹ ایکٹ" منظور ہو جاتا ہے تو اس کے تحت نئے آنے والےافغان شہریوں کی امریکہ میں مستقل رہائش، روزگار اور تعلیم تک رسائی کے لئے راہ ہموار ہو جائے گی
پشتون تحفظ موومنٹ کے بانی ارکان میں شامل، قومی اسمبلی کے ممبرعلی وزیر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین نے بھی اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے وی اے او کی نیلوفرمغل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ادارے، ان سمیت، انسانی حقوق کی بات کرنے والے ہر فرد کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔
امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے حال ہی میں ملاقات کرنے والے سینیٹر مشتاق احمد خان کہتے ہیں کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ عافیہ کی رہائی ہوجائے گی۔ ان کے بقول وہ لاپتا افراد اور عافیہ صدیقی کے لیے ایک تحریک شروع کر رہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق کی نیلوفر مغل سے گفتگو دیکھیے۔
پاکستان کی وزارت اطلاعات اور نشریات نے صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جنرلسٹس کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ کرنے والے صحافی احمد نورانی اور ان کی مدد کے الزام میں شاہد اسلم کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی رپورٹنگ کرنے والے جلاوطن پاکستانی صحافی احمد نورانی کو پاکستان میں اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ سٹوری 20 نومبر 2022 کو فیکٹ فوکس نے شائع کی تھی۔
مزید لوڈ کریں