ایسوسی ایٹڈ پریس اور این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے ایک نئے سروے کے مطابق صرف 37 فیصد ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ صدرکے دوسری مدت کے لیے انتخاب میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں ۔ یہ شرح سال کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے والے ہفتوں میں 52 فیصد تھی ۔
وزارت خارجہ نےواشنگٹن پر شمالی کوریا کو یک طرفہ تخفیف اسلحہ پر مجبور کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’ڈی پی آر کے‘‘ کو امریکہ کے ساتھ کسی بھی رابطے یا بات چیت میں اس وقت تک کوئی دلچسپی نہیں جب تک کہ وہ اپنی مخاصمانہ پالیسی اور محاذ آرائی پر عمل پیرا ہے۔
اسٹولٹن برگ اور کیشیدا نے کہا کہ وہ چین اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے پریشان ہیں۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم چین کے ساتھ روس کے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں جس میں جاپان کے آس پاس مشترکہ آپریشنز اور مشقیں بھی شامل ہیں
ان کے دورے کا آغاز سیئول میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔اس کے بعد وزیر دفاع فلپائن کے دورے کے دوران حال ہی میں منتخب ہونے والے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر اور قومی سلامتی کے لیے ان کی نئی ٹیم سے ملاقات کریں گے ۔
صفی کو امریکہ-میکسیکو سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ،اور وہ مہینوں سے قید تھا۔ ایڈن، ٹیکساس میں ایک جج نے وفاقی استغاثہ کی درخواست پر اس کے خلاف امیگریشن چارج ختم کر دیا،جس کے بعد عبدالوصی صفی کی حراست سے رہا کر دیا گیا ۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ متعدد مظاہرین کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں ہیں اور قانونی طور پر ان کی پوزیشن کیا ہے ۔ ان میں 26 سالہ چاؤ بھی شامل ہیں جنہیں سنکیانگ صوبے میں آتشزدگی کے ایک مہلک واقعے کے خلاف ایک اجتماع میں شرکت کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا ۔
امریکی وزیردفاع آسٹن نے کہا ہے کہ السوڈانی برسوں سے امریکی انٹیلی جنس حکام کے ریڈار پر تھا اور اس نے افریقہ میں اسلامک سٹیٹ کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد شاخ اسلامک سٹیٹ ۔خراسان کو فنڈ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ہمالیہ کے علاقے میں واقع جوشی متھ ٹاؤن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2021 میں علاقے میں آنے والے سیلاب کے بعد گھروں میں آنے والی دراڑیں محسوس کرنا شروع کیں۔
افغانستان میں افغانوں کے لیے مشکلات میں کمی کی بڑی وجہ صدر جو بائیڈن کی طرف سے امریکی پابندیوں میں دی گئی چھوٹ اور مغربی اتحادیوں کی طرف سے ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی ہے۔
مہران کریمی نصیری کی موت چارلس ڈی گال ایئر پورٹ کے ٹرمینل ٹو ایف پر ہفتے کی دوپہر ہوئی۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول میں ہیلووین کے موقع پر کیا جانے والا جشن اس وقت سانحے میں بدل گیا جب شہر میں ہونے والی ایک مقبول پارٹی کے دوران بھگدڑ سے کم از کم 151 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب طالبان کی تحویل میں رہنے والی آسٹریلیا کی خاتون صحافی اوڈینیل نے وائس آف امریکہ کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ طالبان نے انہیں سوشل میڈیا پر معافی نامہ شئر کرنے پر مجبور کیا تھا۔ اوڈینیل نے طالبان سے رہائی پانے کے بعد أفغانستان چھوڑ دیا تھا اور پاکستان چلی گئی تھیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز مغربی کنارے کے علاقے میں کہا ہے کہ وہ اسرائیلی-فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل کے لئے کئے جانے والے کام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ دور از کاربات لگ سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلامی امور کے وزیر وزارت کے میڈیا ڈپارٹمنٹ میں ایک نوجوان خاتون اہل کار سے گفتگو میں ان کی تعلیمی قابلیت اور ان کے مینیجر کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں۔
نیپال میں نجی ایئر لائن کا 43 سال پرانا طیارہ اتوار پرواز کے کچھ واقت بعد لا پتا ہو گیا جس کے سبب اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کریش کر گیا ہے۔ اس مسافر طیارے میں 22 مسافر سوار تھے۔
اتوار کی صبح پنجاب اسمبلی کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور اراکین سمیت میڈیا نمائندگان کو اسمبلی کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ تاہم بعدازاں جب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی ایوان میں پہنچے تو اسمبلی کے دروازے کھول دیے گئے۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا خواہش مند ہے
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فرح خان بے قصور ہیں اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی اس لیے ہو رہی ہے کیوں کہ وہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست ہیں۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں 30 سال سے چلنے والے ایک پکوان سینٹر کو سیل کر دیا ہے جہاں سموسے بیت الخلا (واش روم) میں تیار کیے جا رہے تھے۔
مزید لوڈ کریں