Kashif Awan is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan
پاکستانی طالب علم منصور انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کرغزستان انٹرنیشنل اسکول آف میڈیسن کے طالب علم ہیں۔ یہ وہی یونیورسٹی ہے جہاں جمعے کی شام ایک ہجوم نے ہاسٹلز پر حملہ کر کے کئی پاکستانی، بھارتی اور بنگلہ دیشی طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
پاکستان میں پارلیمنٹ کا بنیادی کام پالیسی بنانا اور قانون سازی کرنا ہے۔ لیکن صرف چار فی صد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک پالیسی بنانے کی اہلیت انتخابی امیدواروں کی وہ خوبی ہے جس کی بنیاد پر وہ انہیں ووٹ دینے کا فیصلہ کریں گے۔
پاکستان کے ہر پانچ میں سے تین نوجوانوں کی رائے ہے کہ سیاسی رہنما ان کے مسائل اور ترجیحات نہیں سمجھتے۔ لیکن سیاست دانوں کے بارے میں اس تاثر کے باوجود ملک کے لگ بھگ نصف نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ سیاست میں دلچسپی لیتے ہیں۔
پاکستان کے ہر چار میں سے ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ اس کے نزدیک کسی انتخابی امیدوار کی شخصیت سے زیادہ اس کی سیاسی وابستگی اہم ہے۔
کراچی کے رضوان عالم تقریباً ایک برس سے سموسوں کا اسٹال لگا رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان حالات میں کام کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں رضوان کو اخراجات اٹھانے میں کیا مشکلات پیش آتی ہیں؟ جانیے ان ہی کی زبانی۔
کیا آپ نوجوان ہیں اور کیا آپ کے بھی کچھ خواب ہیں؟ پاکستان کے نوجوان طلبہ کی آنکھوں میں مستقبل کے لیے کیا خواب ہیں اور ان کی تعبیر میں انہیں کیا مشکلات نظر آ رہی ہیں؟ وائس آف امریکہ اپنی نئی سیریز ’میرے خواب‘ میں ان نوجوانوں کی کہانیاں لا رہا ہے جو اپنے کریئر کی جانب پہلا قدم بڑھا رہے ہیں۔
راؤ ذوالفقار علی کراچی میں ایک سپر اسٹور کے مالک ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں مسلسل بڑھتی مہنگائی لوگوں کی قوت خریدکو شدید متاثرکررہی ہے۔ پہلے انہیں دو سے تین لاکھ روپے تک ماہانہ منافع ہوتا تھا لیکن اب ایک پائی بھی نہیں بچ رہی۔ راؤ ذوالفقار کی کہانی جانیے انہی کی زبانی۔
پرویز مشرف کے مطابق جنرل جہانگیر کرامت انہیں ایک منجھا ہوا کمانڈر اور اسٹاف آفیسر قرار دیتے تھے لیکن جب سی جی ایس کی تقرری کا معاملہ آیا تو انہوں نے اس عہدے کے لیے علی قلی خان کا انتخاب کیا جو اس جانب اشارہ تھا کہ وہ علی قلی کو نیا آرمی چیف بنانا چاہتے تھے۔
صحافی صدف کے شوہر نعیم بھٹی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انہوں نے اہلیہ کے آخری لمحات کی ویڈیوز دیکھی ہیں جس کے بعد یہ نہیں کہا جا سکتا کہ صدف کی موت کسی اور شخص کی وجہ سے ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے پیش ترامیم کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانس کمیونٹی سمیت سب چاہتے ہیں کہ اس قانون کا غلط استعمال نہ ہو۔ ان کے بقول قانون میں سقم کو دور کرنے کے لیے جو ترمیم پیش کی گئی ہے وہ منظور ہونی چاہیے۔
سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد اہم شاہراہوں کے اطراف رہنے پر مجبور ہیں۔ یہ متاثرین امداد کی تلاش میں دن تو گزار لیتے ہیں لیکن رات گزارنا ان کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔ انہی سیلاب متاثرین کا حال بتا رہے ہیں کاشف اعوان اس رپورٹ میں۔
چند برس قبل تک عید اور دیگر تہواروں پر گلی محلوں میں جادو دکھانے کے لیے جادوگروں کا آنا عام بات تھی۔ لیکن اب یہ شاذ و نادر ہی دکھائی دیتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے اس دور میں جب میجک ٹِرکس یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر عام ہیں، کیا جادو گروں کے کرتب اب بھی لوگوں کو حیران کرتے ہیں؟ جانتے ہیں دو جادوگروں کی زبانی کاشف اعوان اور نعمان علی کی اس رپورٹ میں۔
مذہبی اسکالر جاوید غامدی کہتے ہیں کہ مدینہ مسجد کے معاملے میں سپریم کورٹ کو مقامی لوگوں کی بات سننا چاہیے۔ سپریم کورٹ ملک کی آخری عدالت ہے اگر وہ انتظامی امور میں براہِ راست احکامات دے گی تو لوگ داد رسی کے لیے کہاں جائیں گے۔
سن 1919 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے اب تک لگ بھگ 19 مرتبہ افغانستان کا قومی پرچم تبدیل ہو چکا ہے۔ بیسوی صدی میں کسی بھی ملک کے پرچم کے مقابلے میں افغانستان کے جھنڈے میں سب سے زیادہ تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
بیس سالہ افغان جنگ کے خاتمے میں قطری حکومت نے ایک ایسے پل کا کردار ادا کیا جس کے ایک طرف افغان طالبان اور دوسری طرف امریکی حکومت تھی۔
کراچی میں گزشتہ برس بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی تو آپ کو یاد ہو گی؟ محکمۂ موسمیات نے اس سال بھی کراچی میں غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ کیا شہر کی انتظامیہ ان بارشوں کے لیے تیار ہے؟ کیا کراچی اس بار بھی پانی پانی ہوگا یا نالوں کی صفائی کچھ کام آئے گی؟ جانیے کاشف اعوان کی رپورٹ میں۔
ابتدائی دو ون ڈے میچز میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کے خلاف مزید ایک ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں۔
بیٹی اپنے سسرال جائے تو اس کی سسرال واپسی پر یہ سوغات ساتھ دینے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کیا اب بھی آئی سی سی اور تمام کرکٹ بورڈز مجھ جیسے لوگوں کے ساتھ ہونے والی معاشرتی نا انصافی پر نہیں بولیں گے۔
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے مطابق گٹکا مہنگا ہونا ہی اس بات کی علامت ہے کہ حالیہ کارروائی کے بعد اس کے کاروبار کو جھٹکا لگا ہے۔
مزید لوڈ کریں