امریکہ سمیت دنیا بھر میں آرٹی فیشل انٹیلی جینس (اے آئی) کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بچوں کے ساتھ ہونے والے استحصال میں اضافہ ہوا ہے۔ جنسی استحصال کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر دیکھیے ارم عباسی کی یہ رپورٹ۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ری پبلکن پارٹی کے ووٹ بینک اور روایتی سپورٹر کے علاوہ کن کی حمایت حاصل رہی؟ جانیے ارم عباسی کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ کا صدارتی انتخاب جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اسپیچ میں کہا ہے کہ متحد امریکہ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ریاست فلوریڈا کے پام بیچ میں ٹرمپ کے خطاب کی تفصیلات بتا رہی ہیں وائس آف امریکہ کی نمائندہ ارم عباسی۔
امریکہ کی ریاست مشی گن کا چھوٹا سا شہر ہیمٹرامک مسلم اکثریتی شہر ہے۔ یہاں بسنے والے شہری غزہ جنگ اور دیگر مسائل کے سبب منقسم سوچ رکھتے ہیں۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات سے متعلق ہیمٹرامک کے لوگ کیا سوچتے ہیں؟ جانیے ارم عباسی کی اس رپورٹ میں۔
امریکی شہری پانچ نومبر کے روز نہ صرف یہ فیصلہ کریں گے کہ ان کا صدر کون ہو گا بلکہ وہ ہزاروں مقامی اور ریاستی عہدے داروں کے لیے بھی ووٹ ڈالیں گے۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے مضافات میں واقع فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں دو پاکستانی امریکی ایک کانسٹیبل کی پوزیشن کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ارم عباسی کی رپورٹ۔
امریکہ کی ریاست مشی گن مسلمان آبادی کی وجہ سے بہت اہم ہے جب کہ یہ ایک سوئنگ اسٹیٹ بھی ہے۔ مشی گن کی عمارہ انصاری ایک پاکستانی نژاد امریکی خاتون ہیں جو پانچ نومبر کو مقامی سطح پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے چار ڈیموکریٹک امیدواروں میں سے ایک ہیں۔ ارم عباسی کی رپورٹ دیکھیے۔
امریکہ کی سیاست میں اگرچہ پاکستانی امریکی فرنٹ لائنز پر اتنے نمایاں نہیں ہیں۔ لیکن ریاستی اور مقامی سطح پر کئی پاکستانی نژاد امریکی سیاست میں ایکٹو ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کے کچھ اراکین ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے اہم ڈونرز ہیں۔ ایسی ہی دو کاروباری شخصیت سے ارم عباسی نے گفتگو کی ہے۔
پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کو آج دو برس مکمل ہو گئے ہیں اور اب تک کسی کو سزا نہیں مل سکی ہے۔ ارشد شریف دو برس پہلے کن حالات میں کینیا میں مارے گئے تھے؟ جانیے ارم عباسی سے جنہوں نے اس ہائی پروفائل قتل کی کینیا سے تحیقیقاتی رپورٹنگ کی تھی۔
امریکہ میں اکیلے یا سنگل رہنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ شماریات کے مطابق 2022 تک امریکہ کی کُل آبادی میں اکیلے رہنے والوں کی تعداد 23 فی صد ہے۔ ریاست نیو جرسی کی اشنیت کور سنگاری کو سنگل رہنا کیوں پسند ہے؟ جانیے ارم عباسی کی اس رپورٹ میں۔
گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں کو آج 23 برس ہو گئے ہیں جس میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ لیکن بیشتر متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ نائن الیون حملوں کے ملزمان پر مقدمے کی کارروائی میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ جانیے ارم عباسی کی رپورٹ میں۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے امریکی کانگریس مین تھامس ایل گرین کو ستارۂ خدمت سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر کانگریس مین کا کیا کہنا تھا؟ دیکھیے ارم عباسی کی اس ویڈیو میں۔
پاکستان سے امریکہ منتقل ہونے والے شمس بلوچ کا دعویٰ ہے کہ ان کے دو بھانجوں اور ایک 15 سالہ بھتیجے کو مکران ڈویژن سے لاپتا کیا گیا جن کی بعدازاں مسخ شدہ لاشیں ملیں۔ شمس کو نو برس قبل بلوچستان کیوں چھوڑنا پڑا اور ان کے اہلِ خانہ کن مشکلات سے دو چار ہیں؟ جانیے انہی کی زبانی۔
جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان، بھارت سمیت جنوبی ایشیائی ممالک جبری گمشدگیوں کا نشانہ بننے والے افراد کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کریں۔ اسی معاملے پر وائس آف امریکہ کی ارم عباسی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نمائندہ سے گفتگو کی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کو ایک برس مکمل ہو گیا ہے۔ پانچ اگست 2023 کو عمران خان توشہ خانہ کیس میں گرفتار ہوئے تھے۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اس موقع پر اتوار کو ایک ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی میں شریک لوگوں کا کیا کہنا تھا؟ جانیے ارم عباسی کی اس رپورٹ میں۔
چھبیس جولائی 1990 میں امریکہ میں معذوری کے ایک ایسے ایکٹ پر دستخط کیے گئے جو انہیں ملازمت کے دوران امتیازی سلوک سے تخفظ فراہم کرتا ہے۔ لیکن ایسے افراد کے لیے زندگی بہتر بنانے کے مواقعوں میں نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں کمی نظر آتی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی خصوصی مشیر سارہ منکارا کی گفتگو سنیے۔
دا انٹرسیپٹ، کی خبر کے مطابق سینیٹ میں اکثریتی رہنما سینیٹر شومر کی طرف سے گزشتہ ماہ کے آخر میں، پاکستان کو مبینہ انتباہ، پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی جانب سے اس معاملے پر آواز اٹھانے کے بعد سامنے آیا ہے، جنہیں خدشہ ہے کہ پاکستانی فوج سابق وزیر اعظم عمران خان کو قید میں نقصان پہنچا سکتی ہے۔
امریکی سینیٹر کرس وین ہولن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو اپنے رہنماؤں کو چننے کا اختیار ہونا چاہیے کیوں کہ یہ بہت اہم ہے کہ لوگوں کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔ کرس وین ہولن نے پاک امریکہ تعلقات سے متعلق 20 مارچ کو امریکی کانگریس میں ہونے والی سماعت کے بارے میں مزید کیا کہا؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
یہ کانگریشنل سماعت امریکی سیاستدانوں کو محکمہ خارجہ کے نائب سکریٹری ڈانلڈ لو سے سوالات پوچھنے اور انہیں جواب دینے کا موقع فراہم کرے گی۔
امریکہ میں رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل منگل کو ریاست مشی گن میں پرائمریز الیکشنز میں صدر بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اپنی جماعتوں کی نامزدگی جیت گئے ہیں۔ ان کی جیت کا مطلب کیا ہے اور صدر بائیڈن کے لیے یہ ووٹنگ اہم کیوں تھی؟ جانیے ارم عباسی سے۔
امریکی محکمہ خارجہ، کانگریس کے رکن اور آزادی اظہار کی تنظیمیں پاکستان پر زور دے رہی ہیں کہ وہ وہ آزادی اظہار کا احترام کرتے ہوئے ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بحال کرے۔
مزید لوڈ کریں