2023 کی اس ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال ایشائی ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جس کا درجہ “ہائبرڈ' نظام “ سے گر کر “آمرانہ نظام “ میں تبدیل کیا گیا ہے۔
امریکی محکمۂ خاجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ "ہم نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ مطالبہ دہراتے رہیں گے۔"
میتھیو ملر نے پیر کے روز ہفتہ وار بریفینگ میں صحافیوں نے سوال کے جواب میں کہا “ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ مداخلت اور دھوکہ دہی کے جو الزامات سامنے آ رہے ہیں ، پاکستان کے قانون کے تحت ان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ ہم آنے والے دنوں میں اس عمل پر نظر رکھیں گے۔”
عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیے گئے نسل کشی کے مقدمے میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ہلاکتوں اور نقصانات کو روکے۔ عدالت نے اسرائیل کی کیس خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ اسرائیل کو عالمی عدالت کیوں لے کر گیا؟ جانیے ارم عباسی سے۔
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے اس پر زور دیا کہ 16 جنوری 2024 کو ایران کی جانب سے پاکستانی حدود میں حملہ نہ صرف پاکستان کے اقتدار اعلیٰ کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی روح کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بلوچستان کے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے والے لانگ مارچ کو اسلام آباد پولیس نے بدھ کی شب منتشر کر دیا۔ بلوچ مظاہرین کے مطابق پولیس نے خواتین، بچوں سمیت مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔
تقریب میں شریک تین ڈاکٹروں سمیت تنویر احمد نے اس بات کی تائید کی کہ آرمی چیف نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور کچھ دیر بھی ہوتی ہے تو مارچ سے آگے نہیں جائیں گے۔
" میرے خاندان کو واپس لاو، مجھے مدد کی ضرورت ہے، مجھے اور کچھ نہیں چاہیے۔"
"مجھے کچھ نہیں چاہیے، بس میرے گھر والے واپس آجائیں۔" یہ کہنا ہے 21 سالہ اسرائیلی خاتون گایا کالدیرون کا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے آغاز کے بعد سے ان کے والد، چھوٹی بہن، بھائی اور نانی لاپتا ہیں۔ مزید جانیے وائس آف امریکہ کی ارم عباسی سے گایا کلدیرون کی گفتگو میں۔
امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا “نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے حقوق ان کی آزادئ اظہار اور میڈیا کی آزادی کا احترام کرے اور آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروائے”
امریکہ خبر رساں ادارے 'دی انٹرسیپٹ' نے اس مبینہ سائفر کا متن اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے جس کا تذکرہ پاکستان کی سیاست میں ڈیڑھ سال سے ہو رہا ہے۔ امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے وائس آف امریکہ کو تحریری ردعمل میں اس مبینہ سائفر کے درست ہونے کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا ہے۔ ارم عباسی کی رہورٹ۔
امریکہ کے محکمۂ خارجہ میں پاکستان ڈیسک سے منسلک پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 2022 میں باہمی تجارت کا حجم نو ارب ڈالر رہا ہے جب کہ امریکہ نے گزشتہ برس چھ ارب ڈالر کی پاکستانی اشیا درآمد کیں۔
ترجمان نے کہا، پاکستان کی اقتصادی سطح پر کامیابی اور اس کے لوگ ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاملات ، ترقیاتی امداد اور اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت وسیع تر معاملات میں شراکت داری جاری رکھیں گے۔
بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاع اور تعلیم سمیت سیمی کنڈکٹرز کی مینوفیکچرنگ جیسے اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ نریندر مودی کے دورۂ امریکہ کے دوران ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کو کیا ملا ہے؟ بتا رہی ہیں ارم عباسی۔
پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے تیل کی درآمد کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی آذربائیجان سے سستی گیس بھی پاکستان آنا شروع ہو جائے گی۔ وائس آف امریکہ کی ارم عباسی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی تیل روس سے لینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
کانگریس کے رکن جمال بومن نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ 23 مارچ 2023 کو ’’یوم پاکستان‘‘ کے طور پر منانے کی حمایت کے اظہار کے لیے بدھ کو ہونے والی ایک کانفرنس میں کہا کہ امریکی پاکستانیوں نے امریکی معاشرے میں ایک اہم کردار ادا کیا اور اس کو تسلیم کرنا چاہیے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ضروری اقتصادی فیصلے، عالمی برادری اور امریکہ کی مدد سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ’’ طالبان نے وہ وعدے جو انہوں نے دوحہ معاہدے میں کیے تھے۔ تاہم انہوں نے افغانستان میں بعض دہشت گرد گروہوں کے حوالے سے کچھ غیر اطمینان بخش اقدامات کیے ہیں۔ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ طالبان نے اس وقت کے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو پناہ دی تھی، جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔”
پاکستان کے وزیرِتجارت سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان وزارتی سطح کے تجارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا ہے۔ البتہ جون میں پاکستان کو ایک نئے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی۔
وزیرِ تجارت سید نوید قمر کی سربراہی میں ایک وفد جمعرات کو یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) کے تحت امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی اور دیگر سینئر حکام سے ملاقات کرے گا۔
مزید لوڈ کریں