بینگل کی بنائی گئی فلموں میں بھومیکا، جنون، اروہن، نیتاجی سبھاش چندر بوس، منتھن، انکور، زبیدہ اور ویل ڈن ابا جیسی فلمیں شامل ہیں۔
توڑ پھوڑ کے دوران الو ارجن کو ان کی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا۔ اداکار اور ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے واقعے کے خلاف تاحال کو شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔
دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے منگل کو 97ویں آسکرز کے لیے 10 کیٹیگریز کی شاٹ لسٹس جاری کی ہیں۔ اس شارٹ لسٹ میں بہترین غیر ملکی زبان فلم کی کیٹیگری میں 'لاپتا لیڈیز' کو شامل نہیں کیا گیا۔
ایک تحقیق کے مطابق اس سال زیادہ تر لوگوں نے اپنے پڑھنے کے لیے محبت، رومانس اور تخیلاتی دنیا کے کرداروں پر منبی کتابوں کا انتخاب کیا۔ لیکن ایسے پڑھنے والوں کی بھی کمی نہیں تھی، جنہوں نے اپنے لیے مشہور شخصیات کی یاداشتوں، سیاست، نفسیاتی پیچیدگیوں اور نئی نسل کے بدلتے رجحانات پر کتابیں شوق سے پڑھیں۔
ذاکر حسین کے والد استاد اللہ رکھا خان بھی برصغیر میں طبلہ نوازی کے بڑے استادوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کا تعلق طبلہ نوازی کے پنجاب گھرانے سے تھا۔
یہ واقعہ 4 دسمبر کو بھارت کے جنوبی شہر حیدر آباد میں اس وقت پیش آیا جب الو ارجن ایک تھیٹر میں اپنی فلم کی نمائش کے موقع پر پہنچے۔ ان کی آمد پر وہاں لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم اکھٹا ہو گیا۔ اس دوران بھگڈر سے ایک خاتون کچلے جانے سے ہلاک ہو گئی۔
'پشپا 2' نے ریلیز کے آٹھویں روز بھارت سے لگ بھگ 38 کروڑ کا بزنس کیا ہے جس کے بعد بھارت سے اس کی مجموعی کمائی 726 کروڑ پر پہنچ گئی ہے۔
ڈاکیومینٹری کی کہانی ہنی سنگھ کی زندگی کی عروج و زوال کی کہانی بیان کرتی ہے۔
سال 2024 اب اختتام پذیز ہونے جا رہا ہے اور اس سال کئی گلوکاروں کے البمز اور گانے ہٹ ہوئے۔ میوزک کے معروف پلیٹ فارم اسپوٹی فائی نے حال ہی میں پاکستان میں اس سال سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں اور گانوں کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔
امریکی مارکیٹ ریسرچ کمپنی 'سرکانہ' کے مطابق تھینکس گیونگ ہالی ڈے کے ویک اینڈ پر کتاب کی آٹھ لاکھ 14 ہزار کے قریب کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available