رسائی کے لنکس

یو یو ہنی سنگھ پر دستاویزی فلم؛ 'کسی سے نہیں ملتا تھا، بس روتا رہتا تھا'


honey singh
honey singh

  • اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی ڈاکیومینٹری کی کہانی ہنی سنگھ کی زندگی کے عروج اور مشکلات کا احاطہ کرتی ہے۔
  • 'یو یو ہنی سنگھ: فیمس' کی ہدایات معزز سنگھ نے دی ہیں جب کہ اسے آسکر یافتہ فلم ساز گنیت مونگا نے پروڈیوس کیا ہے۔
  • ڈاکیومینٹری 20 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
  • ہنی سنگھ کا شمار بھارت کے مشہور پنجابی ریپرز میں ہوتا ہے۔ گلوکار 2010 کے بعد سے خاصے مشہور ہوئے۔

ویب ڈیسک – نیٹ فلکس نے حال ہی میں بھارت کے معروف پنجابی ریپر ہنی سنگھ پر بننے والی ڈاکیومینٹری کا ٹریلر جاری کیا ہے۔

'یو یو ینی سنگھ: فیمس' نامی ڈاکیومینٹری 20 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

ڈاکیومینٹری کی کہانی ہنی سنگھ کی زندگی کی عروج و زوال کی کہانی بیان کرتی ہے۔

دو منٹ کے ٹریلر کے آغاز میں دکھایا گیا ہے کہ ہنی سنگھ ایک عام لڑکوں کی طرح کے نوجوان تھے جس کے خواب بڑے تھے۔

بعد ازاں اس میں ہنی سنگھ کو پیش آنے والی مشکلات کو بھی دکھایا گیا ہے جب انہیں اپنے گانوں کی وجہ سے قانونی چارہ جوئی سے گزرنا پڑا۔

ڈاکیومینٹری میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہنی سنگھ لائم لائٹ میں رہنے کے بعد ایک دم سے غائب کیوں ہوئے۔

اپنی کہانی سناتے ہوئے یو یو ہنی سنگھ کہتے ہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ نہ کسی سے ملتا تھا بس روتا رہتا تھا۔

'یو یو ہنی سنگھ: فیمس' کی ہدایات معزز سنگھ نے دی ہیں جب کہ اسے آسکر یافتہ فلم ساز گنیت مونگا نے پروڈیوس کیا ہے۔

ہنی سنگھ کا شمار بھارت کے مشہور پنجابی ریپرز میں ہوتا ہے۔ گلوکار 2010 کے بعد سے خاصے مشہور ہوئے۔

ان کے معروف گانوں میں دیسی کلاکار، ہائی ہیلز، لوو ڈوز اور براؤن رنگ وغیرہ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG