حالیہ تاریخ میں 1985 میں اس وقت دوبارہ منتخب ہونے والے ری پبلکن صدر رونلڈ ریگن کی حلف برداری بھی کیپیٹل ہل پر کھلی فضا میں منعقد نہیں ہوپائی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی ’انوگریشن‘ یعنی حلف برداری کی تقریب امریکہ بھر میں دیکھی جا رہی ہے۔ کئی جگہوں پر واچ پارٹیز منعقد کی گئی ہیں۔ ہماری نمائندہ صبا شاہ خان ریاست ورجینیا میں ایک ایسی ہی واچ پارٹی میں موجود ہیں جہاں صدر ٹرمپ کے حامیوں میں کئی پاکستانی امریکی بھی موجود ہیں۔
امریکی صدور کی حلف برداری کی تقریب روایتی طور پر کیپٹل ہل کے باہر ہوتی ہے مگر اس بار سخت سردی کی وجہ سے تقریب اور پریڈ اِن ڈور ہوں گی۔ ہماری نمائندہ فائزہ بخاری اس وقت ’کیپٹل ون ارینا‘ کے باہر موجود ہیں جہاں ٹرمپ کے حامی انہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔ مزید تفصیلات ان سے جانتے ہیں۔
امریکی صدور کی حلف برداری کئی تقریبات اور روایات کا مجموعہ ہوتی ہے اور اسی مناسبت سے پیر کو بھی حلف برداری کی مرکزی تقریب کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی میں کئی ایونٹس ہوں گے۔
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں منعقد وکٹری ریلی میں شرکت کی ہے۔ شدید ٹھنڈ میں حامیوں کی بڑی تعداد کیپیٹل ون ارینا پہنچی۔ اس ریلی کا احوال جانیے اس رپورٹ میں۔
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن امیگریشن کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ جنوری 2017 سے جنوری 2021 تک امریکہ کے 45ویں صدر رہ چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت، کریئر اور وائٹ ہاؤس میں واپسی کے لیے کوششوں پر ایک نظر۔
حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کے بعد امریکہ ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں ایک بار پھر عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
انہوں نے ایک میرین کے طور پر فوج میں خدمات انجام دیں اور پھر اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے اعلی ترین امتیاز کے ساتھ ڈگری حاصل کی۔ وینس نے امریکہ کی موقر " ییل " یونیورسٹی سے قانون کے شعبےمیں ڈگری حاصل کی۔ ییل یونیورسٹی میں ہی وینس نے اپنی مستقل کی شریک حیات اوشا سے شادی کے لیے ان کا ہاتھ مانگا۔
وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد میلانیا ٹرمپ عملی طور پر عوام کی نظروں سے اوجھل ہو گئیں۔ کبھی کبھار وہ اپنے شوہر کی 2024 کی صدارتی مہم اور اپنی یادداشت کی پروموشن کے لیے عوام کے سامنے آتی رہیں۔"اس یاد داشت کو لکھنا میرے لیے ذاتی طور پر انتہائی گہرا اور اپنے بارے میں سوچنے کا تجربہ تھا"۔میلانیا۔"
مزید لوڈ کریں