رسائی کے لنکس

افغانستان: نیٹو سکیورٹی فورس کے تین اہل کار ہلاک


فائل
فائل

گذشتہ دو روز کے دوران سڑک کنارے نصب بم حملوں کے مختلف واقعات میں نیٹو کے کم از کم پانچ فوجی ہلاک ہوئے

پولیس کی وردی پہنے ایک شخص نے افغانستان میں نیٹو سکیورٹی فورس کے تین ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔

مشترکہ فوجی کمان نے کابل میں بتایا ہے کہ افغانستان کے مغرب میں اتوار کو ہونے والے حملے کےاِس واقع میں تین سویلین ٹھیکیدار ہلاک ہوئے۔ بعد ازإ ں حملہ آور کو ہلاک کیا گیا۔

گذشتہ دو روز کے دوران سڑک کنارے نصب بم حملوں کے مختلف واقعات میں نیٹو کے کم از کم پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔

اتحاد نے ہلاک شدگان کی قومیت کےبارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔

سڑک کنارے نصب بم حملے طالبان باغیوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ یہ سخت گیر اسلام پسند صدر حامد کرزئی کی حکومت گرانے اور اقتدار پر قبضہ جمانے کی مہم چلا رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG