رسائی کے لنکس

اولمپک مقابلے: تمغوں کے لحاظ سے امریکہ کی سبقت


جوڈو میں تمغہ حاصل کرنے والی، کیلہ ہیری سن
جوڈو میں تمغہ حاصل کرنے والی، کیلہ ہیری سن

ساتویں روز ایتھلیٹکس، جمناسٹکس، جوڈو، سومنگ اور کشتی رانی میں 22طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا جس کے بعد امریکہ 21طلائی تمغوں کے ساتھ سر فہرست جب کہ چین بھی 21تمغوں کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا نو طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

لندن اولمپکس کے ساتویں روز ہونے والے کھیلوں کے اختتام پر امریکی ایتھلیٹس اولمپک 2012ء کے مقابلوں میں پہلی بار چین پر سبقت لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ساتویں روز ایتھلیٹکس، جمناسٹکس، جوڈو، سومنگ اور کشتی رانی میں 22طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا جس کے بعد امریکہ 21طلائی تمغوں کے ساتھ سر فہرست جب کہ چین بھی 21تمغوں کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا نو طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اب تک امریکہ نے مجموعی طور پرلندن اولمپکس میں 43تمغے حاصل کیے ہیں، جب کہ چینی ایتھلیٹس 42تمغے جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ساتویں روز مردوں کے نشانہ بازی کےمقابلوں میں بھارت کے وجے کمار بھی اپنے ملک کے لیے چاندی کا پہلا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مائیکل فیلپس
مائیکل فیلپس


لندن اولمپکس میں جمعے کو کھیلے گئے ہاکی کےگروپ میچ میں برطانیہ نےپاکستان کو چار ایک سے شکست دے کر گروپ اے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔
پاکستان کی طرف سے کھیل کا واحد گول سہیل عباس نے کھیل کے آخری لمحات میں کیا۔ لیکن مجموعی طور پر برطانوی کھلاڑی میچ پر چھائے رہے۔

لندن اولمپکس میں ہاکی کے میدان میں ہی پاکستان کو کوئی تمغہ ملنے کی امید کی جارہی تھی۔

اولمپکس مقابلوں کے ساتویں روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر لندن اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان سے آنے والے شائقین میچ کے بعد دل برداشتہ نظر آئے۔ اِن شائقین میں واہ کینٹ کے افتخار احمد بھی شامل ہیں۔

ربیکا سونی
ربیکا سونی


’وائس آف امریکہ‘ سے بات چیت میں اُنھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا آج کا کھیل ’مایوس کُن تھا اور اب اُن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بہت کم امکانات نظر آرہے ہیں۔‘

پاکستان اپنا چوتھا میچ پانچ اگست کو جنوبی افریقہ جب کہ سات اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ اولمپکس مقابلوں کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے لیے اپنے دونوں گروپ میچ جیتنا لازم ہے۔
XS
SM
MD
LG