پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آذادی کی حمایت جاری رکھےگا۔ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا موقع فراہم کرنے میں ہے ۔
بدھ کے روز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو عالمی قوانین کے سامنے جھکنا ہو گا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بدھ کے روز بھارتی کشمیر کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے مظفرآباد آئے جہاں انہوں نے قانون سازوں کے علاوہ سیاسی راہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
بھارتی کشمیر کی صورت حال کے بارے میں انہوں نے کہ ہم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی کشمیر میں صورت حال کے جائزے کے لیے اپنا نمائندہ وہاں بھیجے۔
وزیر اعظم عباسی نے کہا کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا تھا۔ آج بھی کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گئی۔
شاہد خاقان عباسی نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی کشمیر میں جاری سے کرفیو کی وجہ سے خوارک اور بچوں کو دوھ د کی فراہمی کے بارے میں خدشات جنم لے رہے ہیں۔
وزیر اعظم عباسی کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب دونوں ملکوں کی باہمی تعلقات کشدگی کا شکار ہیں۔ اور دونوں ملکوں کی سفارت کار باہمی مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دیتا ہے اور پاکستان تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیتا آرہا ہے۔