رسائی کے لنکس

یاسر شاہ کی دس وکٹیں، میچ پاکستان کے ہاتھ میں


Pakistan New Zealand Cricket
Pakistan New Zealand Cricket

10 وکٹوں کے ساتھ یہ ایک میچ میں کسی بھی پاکستانی بالر کی طرف سے تیسری بہترین کارکردگی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ 10 وکٹوں کے ساتھ یاسر شاہ کی تباہ کن بالنگ نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائین کو ڈیر کر دیا۔ پہلی اننگ میں یاسر شاہ نے 8 وکٹیں گرائیں جبکہ دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کی گرنے والی دونوں وکٹیں یاسر شاہ نے لیں۔ 10 وکٹوں کے ساتھ یہ ایک میچ میں کسی بھی پاکستانی بالر کی طرف سے تیسری بہترین کارکردگی ہے۔

پیر کو کھیل کے تیسرے رو یاسر شاہ نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے آٹھ کھلاڑیوں کو شکار کرتے ہوئے اس کی بساط 90 رنز پر لپیٹ دی حالانکہ گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے سبب پیر کو کھیل ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک تاخیر کا شکار ہوا۔

کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور جو اوپنرز اعتماد کے ساتھ اب تک بیٹنگ کر رہے تھے ان کی صفوں میں یاسر شاہ نے کھلبلی مچا دی ۔پہلے انہوں نے ایک ہی اوورز میں تین بیٹسمینوں کو اپنا شکار بنایا اور مجموعی طور پر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس سے نیوزی لینڈ ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہوگئی۔

جیت راول اور ٹام لیتھم نے آج کے دن کا کھیل شروع کیا تو راول نے 31 رنز بنائے۔لیتھم 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیلر اور نکولس کو یاسر نے کھاتہ کھولنے کا بھی موقع نہیں دیا اور دونوں بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہوئے ۔

گزشتہ روز پاکستان نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 418 رنزبناکر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کا اسکوربغیر کسی نقصان کے 24 رنزتھا جبکہ نیوزی لینڈ آج صرف 90رنز ہی بناسکی جس کے بعد پاکستان کو 328رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔

ابھی دو روز سے بھی زیادہ کا کھیل باقی ہے اور نیوزی لینڈ دو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا چکی ہے۔ دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے ساتھ یاسر شاہ نے اب تک مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG