پاکستان چوتھے روز آئین کے بغیر: مصطفیٰ نواز کھوکھر
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان آج چوتھے روز اپنے آئین کے بغیر ہے۔
کوشش ہے مقدمے کو آج نمٹایا جائے: چیف جسٹس
ڈپٹی اسپیکر رولنگ پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آج بہت اہم کیس سن رہے ہیں اور کوشش ہے کہ مقدمے کو آج نمٹایا جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ عدالت فیصلہ نہیں کر رہی، سیاسی طور پر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں، یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں؟
ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع
سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ از خود نوٹس کی سماعت کر رہا ہے۔
- By ضیاء الرحمن
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس معمہ بن گیا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے لیے اسمبلی اجلاس معمہ بن گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اسمبلی کا اجلاس بدھ کی شام سات بجے طلب کر لیا ہے تاہم اسمبلی کی ویب سائٹ پر اجلاس کی تاریخ 16 اپریل درج ہے۔
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے بدھ کی شام طلب کیے جانے والے اجلاس کا مراسلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب جاری کیا گیا جس پر دوست محمد مزاری کے دستخط موجود ہیں۔
اس سے قبل پانچ اپریل کو جاری ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو ہو گا۔
اطلاعات کے مطابق پانچ اپریل کو ہونے والا اجلاس جب 16 اپریل تک ملتوی کیا گیا تو اِس سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔