رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

10:52 9.4.2022

ایوان کی کارروائی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چلائی جائے: شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر سے اپیل کی کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہاؤس کی کارروائی چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ پارلیمان آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیرِ اعظم کو شکست فاش دینے جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خدارا آپ آج آئین اور قانون اور عدالتی عظمیٰ کے فیصلے کے لیے کھڑے ہو جائیں اور اسپیکر کا کردار ادا کر کے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوا دیں۔ آپ سلیکٹڈ وزیرِ اعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں۔"

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جمعرات کا دن تاریخی تھا جب سپریم کورٹ نے آپ کے، عمران خان کے اور ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا اور نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کرتے ہوئے پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا۔

10:34 9.4.2022

اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہو گیا ہے۔

ایوان میں اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم حکومتی بینچز پر معمول سے کم ارکان براجمان ہیں۔

10:29 9.4.2022

ہم ہر نتیجے کے لیے تیار ہیں: شاہ محمود قریشی

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ ہر نتیجے کے لیے تیار ہیں۔ انہیں ذمے داری دی گئی ہے کہ وہ تحریک انصاف کا اور عمران خان کا مؤقف اسمبلی میں پیش کریں۔

10:25 9.4.2022

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی اجلاس

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی زیرِ صدارت متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی اجلاس جاری ہے۔ ​

اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم پر ہونے والی ووٹنگ سے متعلق حکمتِ عملی طے کی جا رہی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG