رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

16:56 9.4.2022

ووٹنگ کراؤ: بلاول بھٹو کی ٹوئٹ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی تحریکِ عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کرائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اسپیکر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

16:39 9.4.2022

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

16:28 9.4.2022

آپ وقت ضائع نہ کریں اور ووٹ کرائیں: آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج ووٹنگ کا دن ہے۔ لہذٰا اسپیکر آج کا ایجنڈا مکمل کریں۔

آصف علی زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جاہتے کہ وہ اسپیکر کے خلاف سپریم کورٹ سے رُجوع کریں۔

سابق صدر نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ سب کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں سوائے ایک شخص کے۔

15:49 9.4.2022

وزیرِ خارجہ کی لمبی تقریر پر اپوزیشن کی نعرہ بازی

ہفتے کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کے خلاف مبینہ بیرونی سازش پر تفصیل سے گفتگو کی۔ لیکن اس دوران اپوزیشن اراکین کے ساتھ بھی اُن کی نوک جھونک جاری رہی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے لیے معاملات عمران خان کے روس جانے سے بگڑے جس کے پیچھے امریکہ سمیت بڑی طاقتیں ہیں۔

گیلری سے دیکھا جا سکتا تھا کہ اپوزیشن اراکین کو وزیرِ خارجہ کی تقریر سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور وہ بار بار تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے مطالبات کر رہے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر میں کہا کہ اُنہیں افسوس ہے کہ اپوزیشن اس دھمکی آمیز مراسلے کو جعلی قرار دے رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان بھی خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے جب کہ کچھ ارکان ہال سے باہر جاتے بھی دکھائی دیے۔

کئی سیاسی تجزیہ کار اس خدشے کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ حکومت عدالتی احکامات کے باجود سیشن کو لمبا کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

اس دوران کھچا کھچ بھری پریس گیلری میں بیٹھے صحافی کبھی ٹکرز اور خبریں بھیجتے تو کبھی شاہ محمود کی شعلہ بیانی پر مسکرانے لگتے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG