رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

10:23 11.4.2022

مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی قومی اسمبلی میں نئے وزیرِ اعظم کے لیے ووٹنگ ہونا ابھی باقی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ووٹنگ سے پہلے ہی شہباز شریف کو ملک کا نیا وزیرِ اعظم قرار دے دیا۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آج کی صبح پاکستان پر چھائے مایوسی کے سائے ختم ہونے کی نوید سنا رہی ہے۔ نواز شریف کا روشن پاکستان ایک بار پھر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سنگ پوری آب و تاب کے ساتھ دنیا کے افق پر چمکنے کو تیار ہے۔

08:30 11.4.2022

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف احتجاج

پاکستان کے مختلف شہروں میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ کارکنوں نے اپنے قائد سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور نئی آنے والی حکومت کو 'امپورٹڈ حکومت' قرار دیا۔

08:22 11.4.2022

پاکستان کے نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب آج ہو گا

پاکستان کے 23ویں وزیرِ اعظم کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے ارکان نئے وزیرِ اعظم کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔ نئے قائدِ ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف اور سابق حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی میدان میں ہیں۔

وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے لیے قومی اسمبلی کے 172 ارکان کے ووٹ درکار ہیں۔

16:22 10.4.2022

قومی اسمبلی: شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور​

قومی اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کے لیے جمع کیے گئے دونوں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ سیکریٹری قومی اسمبلی نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

سیکریٹری قومی اسمبلی کے مطابق شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں جب کہ تحریکِ انصاف نے شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG