رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

12:40 11.4.2022

سابق وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں اب سے کچھ دیر بعد قومی اسمبلی نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کرے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

12:32 11.4.2022

متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

12:12 11.4.2022

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حزبِ اختلاف نے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے خلاف جمع کرائی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی ہے۔

اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کے مطابق اپوزیشن نے اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی تاہم اب حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی۔

سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ انہوں نے آئینی راستہ اختیار کیا تھا اور ان کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا۔

11:40 11.4.2022

تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی مطالبے پر آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہٹائے گئے ہیں، تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

ایک ٹوئٹ میں شیری رحمٰن نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے خلاف ناکامیوں، نااہلیوں، بدانتظامیوں، بحرانوں اور اسکینڈلز کی ایک طویل چارج شیٹ ہے۔ پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG