رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

14:18 11.4.2022

مراد سعید کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کا اعلان

14:15 11.4.2022

اسمبلی کے استعفوں کا اختیار عمران خان کو دے دیا: سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کی طویل مشاورت کے بعد اسمبلی سے استعفےٰ دینے کا اختیار چیئرمین عمران خان کو دے دیا ہے۔

ان کے بقول پارٹی کے تمام ایم این ایز نے کہا کہ ان کی اسمبلی میں نشستیں امانت ہیں، جب چاہیں استعفے لے لیں، پوری پارلیمانی پارٹی یکجا ہے۔

13:40 11.4.2022

سیاسی ماحول میں استحکام: اسٹاک مارکیٹ میں 1500 پوائنٹس کا اضافہ


پاکستان میں سیاسی غیر یقینی میں کمی آنے کے بعد پیر کو بازار حصص میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 1500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے اور مارکیٹ اس وقت 45 ہزار پوائنٹس سے بھی بلند دیکھی جارہی ہے۔

مارکیٹ کے حجم میں ایک ہی روز میں تین فی صد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس اضافے کو 16 ماہ بعد ایک ہی روز میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ کہا جارہا ہے۔

دوسری جانب شرح سود میں اضافے اور سیاسی منظر نامہ بہتر ہونے کی وجہ سے ملک میں امریکی ڈالر کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے۔ جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں بھی مسلسل بہتری دیکھی جارہی ہے۔

جمعرات کو ایک امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک مارکیٹ میں 188 اعشاریہ 18 پیسے کی تاریخی بلندی پر رہنے کے بعد دو روز میں ڈالر کی قدر میں چار روپے 93 پیسے کی کمی دیکھی جا چکی ہے۔ انٹر بینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 183 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اپنی جگہ موجود ہیں لیکن سیاسی فضا میں کسی حد تک بہتری اور اس حوالے سے پائی جانے والی غیریقینی میں کمی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

دوسری جانب عالمی ریٹنگ کمپنی 'موڈیز' نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ جس کا اثر مارکیٹ پر مثبت انداز میں مرتب ہوا ہے۔

13:01 11.4.2022

نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب ہوتا کیسے ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب اسپیکر کی جانب سے کرایا جاتا ہے۔ اور یہ انتخاب اسی طرح ہوتا ہے جیسے عام انتخابات کے بعد نئے وزیراعظم کو منتخب کیا جاتا ہے۔

آئینِ پاکستان کے تحت وزیرِ اعظم کے انتخاب کا عمل اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوتا ہے۔ ووٹنگ شروع ہونے سے قبل اسپیکر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتا ہے۔ اگر دو یا دو سے زائد امیدوار ہیں تو ان کے انتخاب کے لیے اسپیکر ارکانِ اسمبلی کو الگ الگ لابیوں میں جانے کی ہدایت کرتا ہے۔

بعدازاں ارکان اس متعلقہ لابیز میں چلے جاتے ہیں جس امیدوار کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ لابیز میں پہلے سے موجود قومی اسمبلی کا عملہ لسٹ میں ارکان کے ناموں کے آگے نشان لگاتا ہے، بعد ازاں ایوان میں گنتی کی جاتی ہے۔

اگر وزیرِ اعظم کے لیے ایک ہی امیدوار ہو تو اسپیکر بلامقابلہ اس کی کامیابی کا اعلان کرتا ہے جس کے بعد اسپیکر جیتنے والے امیدوار کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG