رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

15:33 11.4.2022

قومی اسمبلی کا اجلاس: آرڈر آف دی ڈے میں وزیرِ اعظم کا انتخاب سرِفہرست

15:29 11.4.2022

بیرونی سازش پر مبنی مراسلہ چیف جسٹس کو بھجواؤں گا: قاسم سوری

نئے قائدِ ایوان کے انتخاب سے قبل قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے ایک بار پھر عمران خان کی حکومت کو نکالنے کے لیے مبینہ غیر ملکی سازش کا تذکرہ کر دیا۔

قاسم سوری نے مبینہ غیر ملکی مراسلہ بھی قومی اسمبلی میں لہرایا اور کہا کہ اس مراسلے کی قومی سلامتی کونسل نے بھی تصدیق کی۔

قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے یہ مراسلہ ڈی کلاسیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذٰا وہ یہ مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوائیں گے۔

15:18 11.4.2022

نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

پاکستان کے 23 ویں وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس کی صدارت قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کر رہے ہیں۔

نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف جب کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اُمیدار ہیں۔

14:25 11.4.2022

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "آج تمام اراکین اسمبلی اپنا استعفیٰ اسپیکر کو دے رہے ہیں اس کے ساتھ ہم نے غیر ملکی ایجنڈے پر ہونے والے مقصود چپڑاسی کے نام نہاد انتخاب کا بھی حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ ہم آزادی کے لیے لڑیں گے۔"

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG