رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

17:56 14.4.2022

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ صرف کسی ادارے کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے کہ وہ جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کی حمایت کرے۔

17:47 14.4.2022

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں سنایا جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں سنایا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریکِ انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے بانی رُکن اکبر ایس بابر کو اس کیس کی پیروی سے روکنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار اکبر ایس بابر کی درخواست پر 30 دن کے اندر فیصلہ سنائے۔

خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کو ملنے والی فارن فنڈنگ میں ممنوعہ فنڈنگ کے الزامات لگاتے ہوئے پارٹی کے بانی رُکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جہاں سماعت کے بعد آج عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کر دی اور اس بارے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے اور پی ٹی آئی کئی برسوں سے اس کیس میں التوا مانگتی رہی ہے لیکن اب عدالت نے اس کیس میں 30 دن کا وقت دیا ہے۔

17:41 14.4.2022

امریکہ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارک باد، نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا عزم

امریکہ نے پاکستان کے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واشنگٹن اسلام آباد حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار رہا ہے اور ہم اس تعلق کو اہمیت دیتے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے شہباز شریف کو ایسے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا گیا ہے جب سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے امریکہ پر تواتر سے الزامات لگائے گئے کہ ان کی حکومت گرانے کی سازش امریکہ نے کی ہے جس کے آلہ کار مقامی لوگ بنیں ہیں۔

تاہم امریکہ نے بارہا ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ عمران خان کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

17:39 14.4.2022

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں کسی سازش کا ذکر نہیں ہے: ترجمان پاکستان فوج

افواجِ پاکستان کے ترجمان میجر جنرل بابر افتحار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب مارشل نہیں لگے گا، پاکستان کی بقاصرف اور صرف جمہوریت میں ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نہ تو ایکسٹینشن چاہتے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ڈی مارش صرف سازش پر نہیں دیا جاتا۔ اس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فوج اپنی وضاحت دے چکی ہے اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں بھی کسی غیر ملکی سازش کا ذکر نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ مؤقف ہے کہ اُن کی حکومت کو امریکہ کے ایما پر گرایا گیا ہے اور اُن کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔

جمعرات کو راولپنڈی میں تفصیلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتحار کا کہنا تھا کہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم آئین اور قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر فوج پر تنقید کی جا رہی ہے، سابق فوجی افسران کے فیک پیغامات وائرل کیے جا رہے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG