رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

14:53 16.4.2022

ڈپٹی اسپیکر متنازع ہو چکے ہیں، انہیں کیسے جج مان سکتے ہیں: چوہدری پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزارتِ اعلٰی کے نامزد اُمیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 69 میں واضح ہے کہ عدالت اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

ڈپٹی اسپیکر پر حملے اور قائدِ ایوان کے انتخاب میں تعطل کے بعد غیر ملکی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کیا ہونا ہے اور کیا نہیں یہ عدلیہ طے نہیں کر سکتی۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین کو خریدنے کے لیے بولیاں لگائی گئیں۔ ارکان کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا اور اُنہیں لالچ دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر متنازع ہو چکے ہیں، انہیں جج کیسے مان سکتے ہیں۔

14:20 16.4.2022

جب سے پاکستان بنا ہے پہلی مرتبہ پولیس اسمبلی کے اندر آئی: چوہدری پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزارتِ اعلٰی کے اُمیدوار چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج جو کچھ ہوا اس کے ذمے دار آئی جی پنجاب ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان بنا ہے اور اسمبلیاں بنی ہیں، پہلی مرتبہ پولیس ایوان میں آئی ہے۔

13:11 16.4.2022

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلف اُٹھا لیا

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔

پینل آف چیئر سردار ایاز صادق نے اُں سے عہدے کا حلف لیا۔

راجہ پرویز اشرف کے مقابلے میں کسی اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے جس کے بعد پینل آف چیئر سردار ایاز صادق نے اُن کی کامیابی کا اعلان کیا۔

حلف اُٹھانے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ اپنی نامزدگی پر آصف علی زرداری کے شکر گزار ہیں۔

13:06 16.4.2022

شکست سامنے دیکھ کر پی ٹی آئی نے غندہ گردی شروع کر دی ہے: مریم نواز

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر تشدد پر مریم نواز نے بھی ردِعمل دیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو اُن کا حق مل کر رہے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG