رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

14:57 25.5.2022

عمران خان کی قیادت میں قافلہ پشاور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کا 'حقیقی آزادی مارچ' پشاور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

عمران خان صوابی انٹرچینج کے قریب کنٹینر پر سوار ہو گئے اور کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔ عمران خان کے ہمراہ شہباز گل، فیصل جاوید، محمد عاطف، شاہ فرمان اور تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

14:25 25.5.2022

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہو گا: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں وزارتِ اعلٰی کے انتخاب میں حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دینے پر تحریکِ انصاف نے اپنے منحرف اراکین کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا جن میں 20 جنرل نشستوں پر رُکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

14:17 25.5.2022

لاہور میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم

‎پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے قافلے نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔ پولیس ان قافلوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لاہور کے علاقے بتی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی ہے۔ اس بارے میں مزید تفصیل بتا رہے ہیں لاہور سے ہمارے نمائندے ضیاء الرحمٰن اس فیس بک لائیو میں۔

14:05 25.5.2022

تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ، اسلام آباد کی صورتِ حال

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال پر شہر کی بیشتر شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر ڈی چوک کے اطراف بھی کنٹینر لگے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج کے پیشِ نظر شہر میں ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو کر رہی گئی ہے۔

شہر کے بیشتر اسکول تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر بند کر دیے گئے تھے۔

تحریکِ انصاف نے پہلے سری نگر ہائی وے اور بعدازاں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG