رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

15:45 25.5.2022

15:45 25.5.2022

15:35 25.5.2022

وفاقی حکومت کی تحریکِ انصاف کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی تردید

پاکستان کی حکومت نے اپوزیشن جماعت تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے بھی کسی بھی معاہدے کی تردید کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل بعض پاکستانی ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے بعد حکومت اور اپوزیشن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت تحریکِ انصاف اسلام آباد میں صرف جلسہ کرے گی اور عمران خان دھرنا نہیں دیں گے۔

15:20 25.5.2022

تمام رکاوٹیں عبور کر کے ڈی چوک پہنچیں گے: عمران خان

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ہر رکاوٹ عبور کر کے ہر صورت ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے۔

پشاور اسلام آباد موٹروے پر صوابی انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نے اعلٰی عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کس قانون کے تحت روکا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا ک جب مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا تو حکومت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پیغام دیتے ہیں کہ حکومت چاہے جو بھی کر لے ہم ساری رکاوٹیں عبور کر کے ڈی چوک پر پہنچیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہو گا کیوں کہ ماضی میں بھی ہمارا احتجاج پرامن رہا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد قوم بنا رہے ہیں جو کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکے گی۔ لہذٰا سارے پاکستان سے کہتا ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شریک ہوں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG