رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

16:34 25.5.2022

تقریر کے دوران خلل ڈالنے پر شیخ رشید نے کارکن کو تھپڑ جڑ دیا

16:32 25.5.2022

پاکستان کی معیشت دھرنوں سے نہیں بلکہ محنت سے ٹھیک ہو سکتی ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دھرنوں کے بجائے شبانہ روز محنت سے ٹھیک ہو سکتی ہے۔

جہلم کے قریب کروٹ ہائیڈرو پروجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج جب ہم ڈوبی ہوئی معیشت کو توانا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو پھر دھرنے دیے جا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک آئینی تبدیلی سے 40 روز قبل نئی حکومت آئی ہے جو نیک نیتی سے ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2014 میں بھی عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا اہم دورہؐ پاکستان منسوخ ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کے تعاون سے زیر تعمیر کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ سے 720 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور وہ جلد اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

15:50 25.5.2022

عمران خان نے بھی حکومت کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی تردید کر دی

15:49 25.5.2022

مقتدر قوتیں جلد الیکشن کی تاریخ کا یقین دلاتی رہیں لیکن ایسا نہیں ہوا: شیخ رشید

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG