رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

18:08 25.5.2022

سپریم کورٹ کا تحریکِ انصاف کو سیکٹر ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریکِ انصاف کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موؐقف اپنایا تھا کہ وہ پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت رکاوٹیں کھڑی رہی ہے۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے جب کہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کی معاونت کی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ ملک میں سیاسی درجہؐ حرارت بہت بڑھ چکا ہے جسے کم کرنے کے لیے عدالت ثالث کا کردار ادا کرے گی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے آٹھ اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے ایس او پیز طے کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔

17:51 25.5.2022

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ؛ ’گلو بٹ‘ سوشل میڈیا پر کیا کر رہا ہے؟

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی مارچ میں جہاں ایک جانب ملک کے کئی علاقوں میں پولیس اور سیاسی کارکنان آمنے سامنے ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کئی ٹرینڈزموجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود ان ٹرینڈز میں گلو بٹ کا ٹرینڈ بھی ہے۔ اس ٹرینڈ میں پی ٹی آئی کے حامی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں جن میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد اور گاڑیاں توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کی شیئر کی جانے والی وائرل ویڈیوز میں سب سے زیادہ یاسمین راشد کی ویڈیو پر تبصرے ہو رہے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاہور کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید گاڑی آئی تو پولیس اہل کاروں کی ایک بڑی تعداد نے اس گاڑی کو گھیر لیا۔

پولیس اہل کاروں کے ہاتھ میں ڈنڈے ہیں اور جیسے ہی گاڑی ان کے نرغے میں آئی انہوں نے گاڑی پر ڈنڈے برسانا شروع کر دیے۔

پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے گلو بٹ اس طرح گاڑیاں توڑنے کا جنون رکھتے ہیں۔

تحریکِ انصاف نے آٹھ سال قبل دیے گئے دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2014 سے اب تک زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔

مزید پڑھیے

16:52 25.5.2022

پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ اس 'فتنہ مارچ' کا حصہ نہیں بنے: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثںاء اللہ نے کہا ہے کہ 20 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان کا مارچ مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے عمران خان کی کال سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا، تاہم خیبرپختونخوا سے چند لوگ اسلام آباد آ رہے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے تصدیق کی کہ ملک بھر سے تحریکِ انصاف کے 1724 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے خلاف وسائل استعمال کر کے اس لانگ مارچ کی حمایت کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے آنے والے چند ہزار افراد کی 'خاطر تواضع''کا بندوبست کر رکھا ہے۔

وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آئینی اور قانونی حق سے کسی کو نہیں روکا، کیوں کہ وہ ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں۔ اگر وہ اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو کریں، لیکن تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر مذاکراتی کمیٹی بنا رہے ہیں، لہذٰا عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

16:39 25.5.2022

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG