رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

11:44 24.3.2022

'وزیرِ اعظم خود عوام کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیں گے'

11:56 24.3.2022

صدارتی ریفرنس پر کچھ دیر بعد سماعت ہو گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر اب سے کچھ دیر بعد سماعت ہو گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ ایڈوائزر اختیار میں صدارتی ریفرنس آیا ہے اور یہ محض قانونی مسئلہ نہیں بلکہ سیاسی مسئلہ بھی ہے جس میں انا نہیں ہونی چاہیے۔

13:27 24.3.2022

’برائی کے خلاف کھڑے ہونے سے معاشرہ زندہ رہتا ہے‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برائی اور بدی کے خلاف کھڑے ہونے سے معاشرہ زندہ رہتا ہے۔

عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا گیا ہے جس میں وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اچھائی کے ساتھ جب کہ برائی اور بدی کے خلاف کھڑے ہوں۔

اپوزیشن کے حوالے سے الزامات کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلے عام عوام کے سامنے اس ملک کو 30 سال سے لوٹنے والا ڈاکوؤں کا ٹولہ کرپشن کرتا رہا ہے اور ملک کا پیسہ باہر بھیجتا رہا ہے۔

اپنے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین نے اکھٹے ہو کر عوام کے نمائندوں یعنی ایوان کے ارکان کے ضمیر کی قیمت لگائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ارکانِ اسمبلی کی قیمت لگائی جا رہی ہے اور ان کو کھلے عام خریدا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ قوم تحریک انصاف کے جلسے میں 27 مارچ کو شریک ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم جلسے میں شریک ہو کر ایک پیغام دے کہ وہ بدی اور برائی کے ساتھ نہیں ہے۔

13:49 24.3.2022

آرٹیکل 63- اے کی تشریح: سپریم کورٹ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کا جواب جمع

حزبِ اختلاف کی جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی - ف) نے صدارتی آئین کے آرٹیکل 63-اے کی تشریح کے ریفرنس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

‏جے یو آئی (ف) نے اپنے جواب میں مؤوقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں پارٹی الیکشن نہیں ہوئے۔ جواب میں الزام لگایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جماعت کو سلیکٹڈ عہدیدار چلا رہے ہیں۔ ‏سلیکٹڈ عہدیدار آرٹیکل 63-اے کے تحت ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی ہدایت نہیں دے سکتے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے ا‏سپیکر کو اراکین کے ووٹ مسترد کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ‏لازمی نہیں کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی ریفرنس پر رائے دی جائے۔

جے یو آئی (ف) کے مطابق ‏قومی اسمبلی کے کسی رکن کے خلاف نا اہلی کا کیس بنا تو سپریم کورٹ تک معاملہ آنا ہی ہے۔ ‏سپریم کورٹ نے پہلے ہی رائے دے دی تو الیکشن کمیشن کا فورم غیر مؤثر ہو جائے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG