رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

14:36 29.3.2022

عمران خان کو ہٹانے کی بین الاقوامی سازشیں ناکام ہوں گی: وزیر داخلہ

شیخ رشید احمد (فائل فوٹو)
شیخ رشید احمد (فائل فوٹو)

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنڈی والوں نے اگر غیرجانبداری کا فیصلہ کیا ہے تو اچھی بات ہے، کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت بڑے بھائیوں جیسے ہیں۔ انہوں نے ایک جاندار بیان دیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں جلسہ فضل الرحمٰن کا تھا باقی سب تو مہمان اداکار تھے۔ سیاست میں جیت ہار تو ہوتی رہتی ہے۔ لیکن ایک بات طے ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ اور عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے اور مقابلہ کریں گے۔

تحریک عدم اعتماد پر وزیر داخلہ نے کہا کہ 31 مارچ سے تقریریں شروع ہو جائیں گی جب کہ ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی۔

اتحادیوں کے ساتھ دینے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ''میری خواہش اور دعا ہے کہ ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ آئے۔ ان کا فیصلہ بڑا فیصلہ کن ہو گا۔''

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے جن لوگوں نے بین الاقوامی سازشیں کی ہیں وہ ناکام ہوں گی۔

قبل از وقت انتخابات پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ''میں چاہتا ہوں کہ عمران خان حج کے بعد الیکشن ہو جائیں۔''

وزیر داخلہ نے کہا کہ ''پنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں وہ پاکستان کے ساتھ اور حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ اگر انہوں نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا ہے تو اچھی بات ہے۔ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں ہر چیز ان پر نہیں ڈالنی چاہیے۔''

14:43 29.3.2022

کبھی کسی عہدے کی تمنا نہیں رہی: عثمان بزدار

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیز ہیں، وہ نئے پاکستان کے عزم کی تعمیل میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

عثمان بزدار نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے۔ وہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر چکے ہیں، جس کی منظوری کے بعد وہ وزارتِ اعلیٰ چھوڑ دیں گے۔

ان کے بقول انہیں کبھی کسی عہدے کی تمنا نہیں رہی۔ ان کے لیے ملک و قوم کا مفاد ان کی ذات سے بڑھ کر ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی ہے، وزیر اعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں رہیں گی۔ عمران خان ان کے قائد ہیں۔ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا۔

15:42 29.3.2022

بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں جڑے ہوئے ہیں: اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو ہٹانے کے لیے خفیہ خط میں بیرونی ہاتھ اور تحریکِ عدم اعتماد کا واضح ذکر ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم چیف جسٹس آف پاکستان کو خط دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مراسلہ اعلٰی سول اور عسکری حکام سے شیئر کیا گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین کو یہ علم نہیں ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے پیچھے کون سے عناصر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس خط کے بعد قومی سلامتی کو جو خطرات لاحق ہیں اس کے پیشِ نظر اراکینِ قومی اسمبلی سے اُمید ہے کہ وہ اس تحریکِ عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی سازش کے ذریعے اُن کی حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے اُنہوں نے ایک خط کا بھی حوالہ دیا تھا۔

16:13 29.3.2022

بلوچستان سے رُکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کا بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزاد رُکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے تحریکِ عدم اعتماد میں اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ نواب اختر مینگل، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور آصف علی زرداری جہاں کہیں گے وہاں جاؤں گا۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بھی اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اب اکثریت کھو چکے ہیں، لہذٰا اُنہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG