رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

12:01 30.3.2022

پرویز الہٰی کی بطور وزیرِ اعلٰی نامزدگی: 'وفاق میں حکومت بچے گی تو پنجاب کی باری آئے گی'

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کو اُمیدوار نامزد کیے جانے کے بعد صوبے کی سیاسی صورتِ حال دلچسپ ہو گئی ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے لیے وزارتِ اعلٰی کے حصول تک کا سفر آسان نہیں ہو گا۔

پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر غور کے لیے پنجاب کی سیاست کے اہم فریق جہانگیر ترین گروپ نے اپنا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کے رہنما علیم خان کے چوہدری پرویز الہٰی سے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔

مبصرین سمجھتے ہیں کہ عمران خان نے اگر پرویز الٰہی کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلٰی نامزد کر کے اپنا ترپ کا پتا کھیلا ہے تو یہ سیاسی چال اُنہیں نقصان زیادہ اور فائدہ کم دے گی۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم بخاری کہتے ہیں کہ موجودہ سیاسی منظر نامہ خوفناک ہوتا جا رہا ہے اور حالات کسی ایک جانب جاتے دکھائی نہیں دے رہے۔

مزید پڑھیے

12:04 30.3.2022

تحریک عدم اعتماد؛ 'امریکہ کو پاکستان میں تبدیلی سے کوئی دلچسپی نہیں'

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا ہے، ایسے میں امریکہ سمیت دنیا کے دیگر بڑے ممالک حالات و واقعات کو نظر انداز نہیں کرسکتے تاہم حکومت کی تبدیلی ان کے نزدیک اس ملک کا اندرونی معاملہ ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا خط دکھا کر یہ دعویٰ کرنا کہ کوئی بیرونی طاقت ان کا اقتدار ختم کرنا چاہتی ہے، ماہرین کے نزدیک ایسا دعویٰ ہے جس کی تصدیق مشکل ہے۔ کم از کم امریکہ میں عالمی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی کسی کوشش سے کوئی دلچسپی نہیں۔

رابن رافیل امریکہ کی ایک سابق نائب وزیرخارجہ برائے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا، سابق سفارت کار اور پاکستانی امور کی ماہر ہیں۔ وہ کہتی ہیں، "صرف اس لیے ہی نہیں کہ ہم جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور وزیرِ اعظم کو لوگوں نے منتخب کیا ہے۔ اور اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی جو پاکستان کے سیاسی نظام کے مطابق پیش کی گئی ہے تو انہیں اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔"

ان کے بقول امریکہ میں ویسے بھی پاکستان میں کسی تبدیلی سے کوئی دلچسپی نہیں پائی جاتی کیوں کہ پاکستان کی متعدد سیاسی جماعتوں کے ساتھ دونوں ہی طرح کے تجربات رہے ہیں بعض اچھے اور بعض اتنے اچھے نہیں رہے۔

مزید پڑھیے

12:09 30.3.2022

عمران خان نے ٹیم کو بتا دیا آخری گیند تک مقابلہ کریں گے: فیصل جاوید

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج صبح اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ آخری گیند تک مقابلہ کریں گے اور انشاء اللہ فتح سے ہم کنار ہوں گے۔

فیصل جاوید نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ حق اور سچ کے ساتھ ہوتا ہے، فتح عمران خان کی ہی ہے، فتح عوام کی اور پاکستان کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے بھی گھبرانا نہیں ہے، حق کے ساتھ کھڑے ہونے پر وہ قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

12:33 30.3.2022

سپریم کورٹ: آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل مخدوم علی خان نے ریفرنس کے قابلِ سماعت نہ ہونے پر اپنے دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اٹارنی جنرل خالد جاوید نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG