رسائی کے لنکس

اداروں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پی ٹی آئی کو انتخابات میں جتوا سکتے ہیں: بلاول


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اداروں میں ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں، جو قبل از وقت الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے تحریکِ انصاف کو جتوا سکتے ہیں۔

دورۂ امریکہ سے بدھ کو واپسی کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اداروں میں اپنے سہولت کاروں کی موجودگی میں ہی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات وقت پر ہوں گے تو اداروں میں موجود عمران خان کے سہولت کار جا چکے ہوں گے اور اگر انتخابات مقررہ وقت پر نہ ہوئے تو یہ سہولت کار اداروں میں موجود رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب سابق وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی حکومت پر نئے انتخابات کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

عمران خان اداروں میں موجود سہولت کاروں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: بلاول
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:39 0:00

عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم بھی دے رکھا ہے جس کے بعد پنجاب میں سیاسی و آئینی بحرانوں نے جنم لیا ہے۔

بلاول کے بقول، "عمران خان امید لگائے بیٹھے ہیں کہ انہیں ادارے میں بیٹھے لوگ مقدمات سے بچائیں گے اور شاید وہ نیوٹرل نہ رہیں اس لیے اگر مقررہ وقت سے قبل انتخابات ہوئے تو انہیں دھاندلی میں سپورٹ مل سکتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمان اپنی مدت مکمل کرے گی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG