رسائی کے لنکس

ترکیہ:انتخابی جائزوں میں اپوزیشن اتحاد کی صدر ایردوان پر برتری


14 مئی کو انتخابات کے لیے ترکیہ میں انتخابی مہم جاری ہے ۔بل بورڈ پر اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کا نعرہ۔'میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں ۔'
اے پی فوٹو,3 مئی، 2023
14 مئی کو انتخابات کے لیے ترکیہ میں انتخابی مہم جاری ہے ۔بل بورڈ پر اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کا نعرہ۔'میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں ۔' اے پی فوٹو,3 مئی، 2023

ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جن کے نتائج اس ملک کی جدید تاریخ پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوں گے ۔ ان انتخابات میں صدر طیب ایردوان کو اپنی دو دہائیوں کی حکمرانی کے سب سے بڑے سیاسی چیلنج کا سامنا ہے۔

6 فروری کے تباہ کن زلزلوں کے بعد کیے گئے سروے میں صدارتی عہدے کے لیے ایردوان کے اہم حریف، کمال کلچ دار ولو ، ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں ان سے آگے ہیں۔ اگر کوئی امیدوار پہلے راؤنڈ میں آدھے سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر پاتا ہے تو 28 مئی کو دو سرکردہ امیدواروں کے درمیان رن آف الیکشن ہوگا۔

پارلیمانی انتخابات کے لیے ہونے والے زیادہ تر پولز مرکزی اپوزیشن اتحاد کو پیپلز الائنس سے آگے ظاہر کر رہے ہیں۔ پیپلز الائنس میں ایردوان کی اسلام پسند اے کے پارٹی، قوم پرست ایم ایچ پی، دائیں بازو کی عظیم اتحاد پارٹی اور نیو ویلفیئر پارٹی شامل ہیں۔

حکومت مخالف اتحاد کے راہمنا کمال کلچ دارولو ایک جلسے میں وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔ 27 اپریل 2023۔ فوٹو اے پی
حکومت مخالف اتحاد کے راہمنا کمال کلچ دارولو ایک جلسے میں وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔ 27 اپریل 2023۔ فوٹو اے پی

اپوزیشن نیشنل الائنس میں کمال کلچ دارولو​ کی مرکزی اپوزیشن سی ایچ پی، مرکزی دائیں بازو کی ٗآئی وائی آئی ، اسلامسٹ فیلیسیٹی پارٹی، ڈیموکریٹ پارٹی اور دو پارٹیاں ڈیوا اور فیوچر شامل ہیں جن کی بنیاد ایردوان کے سابق اتحادیوں نے رکھی تھی۔

پارلیمنٹ کی تیسری سب سے بڑی جماعت، کرد نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) اپنی ممکنہ بندش کو روکنے کے لیے گرین لیفٹ پارٹی کے بینر تلے پارلیمان کے لیے انتخاب لڑے گی۔ اس نے بائیں بازو کی کئی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر لیبر اینڈ فریڈم الائنس بنایا ہے۔

ملک سے باہر پولنگ سٹیشنوں پر پہلے ہی ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

ترکیہ کے صدر ایردوان ازمیر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ 29 اپریل 2023
ترکیہ کے صدر ایردوان ازمیر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ 29 اپریل 2023

اتحاد یا ان جماعتوں کے لیے جو اکیلے انتخاب لڑ رہی ہیں، پارلیمنٹ میں نشستیں جیتنے کے لیے ڈالے گئے کل ووٹوں کا کم از کم 7 فی صد حاصل کرنا ضروری ہے۔

(خبر کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG