رسائی کے لنکس

بھارت: تحقیقاتی ادارے نے سچن کے والد کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا


پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں اور وہ مسلسل تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر ہیں۔

ریاست اترپردیش کی پولیس کے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے منگل کو سیما اور سچن کے والد نترا پل سنگھ کو پوچھ گچھ کے لیے ایک مرتبہ پھر تحویل میں لے لیا ہے۔

اس سے قبل اے ٹی ایس نے پیر کو بھی سیما، سچن اور نتراپل سے لگ بھگ چھ گھنٹے تک سوال و جواب کیے تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحقیقاتی اداروں کو شک ہے کہ سیما کا تعلق پاکستانی فوج یا پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی) کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق اطلاعات ہیں کہ سیما کے موبائل فون کا ڈیٹا فارنسک لیب بھیجا جائے گا، جسے پہلے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔ سیما کے موبائل ڈیٹا سے بعض حساس معلومات کا پتا چلتا ہے، جیسا کہ ان کے بھائی اور چچا کا تعلق پاکستانی فوج سے ہے۔

دوسری جانب سیما کے غیر قانونی طور پر ویزہ کے بغیر بھارت میں داخل ہونے کے معاملےکی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

رواں برس مئی میں سیما اپنے چار بچوں کو لے کر نیپال کے راستے بذریعہ بس بھارت پہنچی تھیں جہاں انہوں نے 22 سالہ سچن مینا نامی نوجوان سے شادی کر لی تھی۔

سیما کہتی ہیں کہ ان کا سچن سے آن لائن گیم پب جی پر پہلی مرتبہ 2019 میں رابطہ ہوا تھا جس کے بعد وہ سچن سے پیار کرنے لگیں اور ان کی خاطر وطن چھوڑ کر بھارت آنے کے بعد ہندو مذہب بھی اپنا لیا ہے۔

بھارت میں سیما کی انٹری اور بعدازاں میڈیا انٹرویوز کے بعد انہیں شک سے دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سیما کے شوہر گزشتہ کئی برس سے سعودی عرب میں ہیں اور انہوں نے سیما کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیما اور سچن نے گھر چھوڑ دیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:53 0:00

رپورٹ کے مطابق سیما سے اے ٹی ایس آج مزید پوچھ گچھ کرے گی جب کہ سچن سے بھی تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سیما اور ان کے شوہر سے ایسے موقع پر تفتیش کی گئی تھی جب گریٹر نوئیڈا شہر کی ایک دائیں بازو کی تنظیم نے خبردار کیا تھا کہ اگر سیما کو 72 گھنٹے میں ملک بدر نہ کیا گیا تو وہ بھرپور احتجاج کرے گی۔

XS
SM
MD
LG