رسائی کے لنکس

سیاہ فام امریکیوں کی فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی میں اضافہ


 فلسطینیوں کی حمایت میں کی جانے والی ایک ریلی کے مظاہرین فرگوسن میں مائیکل براؤن کی پولیس کی گولی سے ہلاکت کے خلاف بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے بینرز اٹحا رکھے ہیں جن پر لکھا ہے،"فرگوسن سے فلسطین تک، قبضہ ایک جرم ہے۔"
فلسطینیوں کی حمایت میں کی جانے والی ایک ریلی کے مظاہرین فرگوسن میں مائیکل براؤن کی پولیس کی گولی سے ہلاکت کے خلاف بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے بینرز اٹحا رکھے ہیں جن پر لکھا ہے،"فرگوسن سے فلسطین تک، قبضہ ایک جرم ہے۔"

سیڈنی والیس شکاگو میں یہودی کمیونٹی کی ایک سیاہ فام سرگرم کارکن ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک فلسطینی امریکی کمیونٹی کارکن کی دعوت پر دو درجن دوسرے ساہ فام امریکیوں, مسلمان ، یہودی اور مسیحی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ کیا۔

وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اسرائیل کے سفر کے لئے خود کو کبھی مجبور بھی محسوس نہیں کیا کیوں کہ انکے پاس اندرون ملک ہی توجہ مرکوز کرنے کے لئے بہت کچھ ہے جہاں وہ اکثر و بیشتر بقول انکے امریکی یہودی کمیونٹی میں سیاہ فام مخالف جذبات کو ٹھنڈا کرنے اور امریکہ میں سفید فام بالادستی کو ختم کرنے جیسے موضوعات پر بات کرتی رہتی ہیں۔

’ بلیک یروشلم نامی امریکی گروپ کے ارکان کا یرشلم کا دورہ۔ اے پی فوٹو
’ بلیک یروشلم نامی امریکی گروپ کے ارکان کا یرشلم کا دورہ۔ اے پی فوٹو

لیکن یہ سب کچھ ایک فلسطینی امریکی کمیونٹی کارکن کی دعوت پر سیاہ فام امریکیوں اور مسلمان، یہودی اور عیسائی مذہبی رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ اسرائیل اور مغربی کنارے کے دورے کے بعد تبدیل ہو گیا۔

یہ دورہ چھبیس ستمبر سے شروع ہوا، اور اس دورے نے اسرائیلی فوجی قبضے کے تحت مغربی کنارے کے علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں کی جدوجہد کے بارے میں والیس کی فہم اور بصیرت میں اضافہ کیا۔

لیکن واپسی کے بعد سات اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے ایسے حملوں کی ہولناکی نے جنکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، انکے تاثر کو تبدیل کیا اور اسکی شدت میں کمی آئی۔

اسرائیل-حماس جنگ: مغربی کنارے کا قصبہ 'گھوسٹ ٹاؤن' بن گیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:16 0:00

اس کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری، دنیا بھر میں تباہی اور موت کی دہلا دینے والی تصاویر دیکھے جانے نے امریکہ اور دیگر جگہوں پر سرگرم کارکنوں کو متحرک کردیا۔

فلسطینیوں کی جدوجہد میں نسلی مساوات اور شہری حقوق کے لئےسیاہ فام تحریک کی جھلک

والیس اور سیاہ فام امریکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کی جدوجہد میں نسلی مساوات اور شہری حقوق کے لئے انکی اپنی جدوجہد کی جھلک نظر آتی ہے۔

امریکہ میں پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاجی تحریکوں میں حالیہ اضافے نے سیاہ فام اور فلسطینی کارکنوں کو ایک مشترکہ مقصد کے تحت جوڑا ہے۔

لیکن یہ رشتہ یا تعلق ایک صدی سے زیادہ عرصے سے سیاہ فاموں اور یہودی سرگرم کارکنوں کے درمیان قائم اتحاد میں کشیدگی پیدا کر دیتا ہے۔

کچھ یہودی امریکیوں کو تشویش ہے کہ یہ حمایت ، یہود مخالفت کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے، اور یہودیوں اور سیاہ فاموں کے درمیان اس تعلق کو کمزور کر سکتی ہے جو شہری حقوق کی تحریک کے دوران مضبوطی سے قائم ہوا تھا۔

تاہم فلسطینیوں کے لئے سیاہ فام امریکیوں کی حمایت سول رائیٹس کی تحریک کے زمانے سے جاری ہے۔ اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد نے دونوں تحریکوں کے درمیان تعلق کو اور مضبوط کر دیا ہے۔

بعض سیاہ فام امریکی جنہوں نے جنگ بندی کے دوران فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مشاہدہ کیا اور اسرائیل کی اس انتظامی نظر بندی پالیسی کے بارے میں جانا، جس میں پکڑے جانے والوں کو بغیر مقدمہ چلائے حراست میں رکھا جاتا ہے، وہ اسکا موازنہ امریکی جیلوں کے نظام میں نسلی عدم مساوات سے کرتے ہیں۔

اپنے سفر کے دوران والیس، اسرائیل کے زیر قبضہ رہنے والے فلسطینیوں کی حقیقت سے اپنی لا علمی کے بارے میں مایوس ہوئیں اور جب انہوں نے اسرائیلی چیک پوائنٹس پر فلسطینیوں کے ساتھ سلوک کا مشاہدہ کیا تو آنہوں نے اسکا موازنہ اس سے کیا کہ امریکہ میں نسلی علیحدگی تاریخی طور پر کیسی نظر آتی تھی۔

والیس نے کہا وہاں اپنے موجود ہونے سے مجھے حیرت ہوئی کہ کیا یہ ایسا ہی ہے جیسا اس دور میں امریکہ میں رہنا تھا جسے جم کرو دور کہا جاتا ہے۔

سیڈنی والیس فائیل فوٹو
سیڈنی والیس فائیل فوٹو

شکاگو میں جہاں وہ رہتی ہیں۔ والیس نے اپنی یہودی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئیے اور یہود دشمنی کی مخالفت کرتے ہوئے، فلسطینیوں کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

انکا کہناہے کہ میں کوشش کر رہی ہوں کہ کہ ایسا کچھ نہ کروں، جس سے کسی کو الگ تھلگ کردیا جائے۔ اور انہوں نے کہا کہ کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ میں صحیح کام بھی اس لئے نہ کروں کہ میں کسی سے خوفزدہ ہوں۔

اس رپورٹ کے لئے مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG