رسائی کے لنکس

گوئٹے مالا: مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک


گوئٹے مالا کے فوجی مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ ستمبر 2016
گوئٹے مالا کے فوجی مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ ستمبر 2016

گوئٹے مالا کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے پھسلنے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہنگامی صورت حال کے لیے کام کرنے والے مرکز نے کہا ہے کہ مٹی کے تودوں سے کئی مکان تباہ ہوئے اور منگل کی صبح ایک ہائی وے پر دو بسیں تودوں کے نیچے دب گئیں۔

یہ حادثہ سین پیڈرہ سولوما کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے پھسلنے لگے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے دس افراد ان بسوں میں سوار تھے جو مٹی کے تودوں کے نیچے دب گئیں تھیں۔ جب کہ ہلاک ہونے والا ایک اور شخص اپنے گھر میں ہلاک ہوا جسے مٹی کے تودوں سے نقصان پہنچا تھا۔

ہنگامی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

امدادی کارکن متاثرہ علاقے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ کام کررہے ہیں اور وہ یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ کتنے گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد سے کتنے لوگ لاپتا ہیں۔

XS
SM
MD
LG