رسائی کے لنکس

عدنان سمیع کی بھارتی شہریت کے لئے درخواست


ان کی درخواست ابھی زیر غور ہے۔ عدنان سمیع نے یہ درخواست بھارتی وزارت داخلہ کی ’فارنررز ڈویژن‘ میں جمع کرائی ہے۔ آج سے دو سال پہلے بھی انہوں نے بھارتی شہریت کے حصول کے لئے درخواست دی تھی۔ تاہم، اسے مسترد کردیا گیا تھا

پاکستان کے نامور سنگر عدنان سمیع نے بھارتی شہریت کے حصول کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ وہ ایک مرتبہ پہلے بھی سٹیزن شپ کے لئے درخواست دے چکے ہیں جو مسترد کردی گئی تھی۔ تاہم، عدنان سمیع اب ایک مرتبہ پھر اس کوشش میں لگ گئے ہیں۔

بھارت کے سرکاری حکام کے حوالے سے انگریزی روزنامے ’ٹری بیون‘ کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ ان کی درخواست ابھی زیر غور ہے۔ عدنان سمیع نے یہ درخواست بھارتی وزارت داخلہ کی ’فارنررز ڈویژن‘ میں جمع کرائی ہے۔

آج سے دو سال پہلے بھی انہوں نے بھارتی شہریت کے حصول کے لئے درخواست دی تھی۔ تاہم، اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

وزارت قانون نے وزارت داخلہ سے عدنان سمیع کو شہریت دینے یا نہ دینے سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لئے کہا تھا۔ لیکن، وزارت قانون نے درخواست یہ کہہ کر واپس کردی تھی کہ سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت شہریت دینے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے۔ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتی۔

انڈین سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت، کوئی بھی غیر ملکی صرف اسی وقت شہریت کا حقدار ہوسکتا ہے، جبکہ اس نے سائنس، فلسفے، فنون لطیفہ، ادب، عالمی امن یا انسانی ترقی کے لئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔

XS
SM
MD
LG