رسائی کے لنکس

خودکش حملے میں قندھار پولیس کے سربراہ ہلاک


خودکش حملے میں قندھار پولیس کے سربراہ ہلاک
خودکش حملے میں قندھار پولیس کے سربراہ ہلاک

افغان حکام نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے قندھار میں پولیس کے ہیڈکوارٹرز پر جمعہ کو ایک خودکش حملے میں مقامی پولیس کے سربراہ ہلاک ہو گئے۔

صوبائی ترجمان کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور اُس نے قندھار پولیس کے سربراہ خان محمد مجاہد کے قریب پہنچ کر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔ اس واقعے میں دو دیگر پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

خان محمد مجاہد پر پہلے بھی دو حملے کیے گئے تھے تاہم وہ ان میں محفوظ رہے تھے۔

قندھار طالبان شدت پسندوں کا گڑھ ہے اور یہاں حالیہ مہینوں کے دوران نیٹو اور افغان فورسز پر متعدد ہلاکت خیر حملے کیے جا چکے ہیں۔

گذشتہ ماہ شمالی صوبے کندوز میں ایک خودکش بمبار نے حملہ کرکے مقامی پولیس کے سربراہ کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس حملے کیذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG