رسائی کے لنکس

’2014ء تک سلامتی کی مکمل ذمہ داری افغان حکومت کے پاس ہو گی‘


امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس افغانستان میں امریکی فوجیوں کے حمراہ۔
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس افغانستان میں امریکی فوجیوں کے حمراہ۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں تنظیم کی کارروائیاں اب بھی ”اہم آپریشنل ترجیح“ ہیں۔ اُنھوں نے امکان ظاہر کیا کہ افغان حکومت 2014ء تک ملک میں مکمل طور پر سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔

راسموسن نے یہ باتیں برسلز میں نیٹو ممالک اور افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج میں حصہ ڈالنے والے دیگر ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں کیں۔

یہ اجلاس آئندہ ماہ افغانستان سے امریکی لڑاکا فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہونے سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ہوا۔ امریکی افواج افغانستان میں جمہوری حکومت کے قیام اور اُس کا 10 سال تک دفاع کرنے کے بعد واپس وطن جا رہی ہیں۔

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس بھی اجلاس میں شریک ہیں جو وزرا سطح کے اجلاس میں اُن کی آخری شرکت ہو گی کیوں کہ وہ رواں ماہ کے اختتام پر سبکدوش ہو رہے ہیں۔

گیٹس کا موقف ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء محتاط انداز میں ہونا چاہیئے۔ منگل کو افغان دارالحکومت کابل میں امریکی فوجیوں سے الوداعی ملاقات میں اُنھوں نے کہا تھا کہ اتحادی افواج طالبان کو ”فیصلہ کن ضرب“ پہنچانے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG